Thursday, 2 March 2017

ایل جی کا خوبصورت ترین سمارٹ فون متعارف، دلکش سکرین اور کیمرے نے سب کے ہوش اڑا دئیے


    بارسلونا (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی نے اپنا نیا فلیگ شپ سمارٹ فون 
    G6
     متعارف کرا دیا ہے جس کی منفرد سکرین اور زبردست کیمرہ فیچرز نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔
    بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرایا جانے والا 
    G6
     اگرچہ آل سکرین ڈسپلے والا سمارٹ فون نہیں ہے لیکن یہ اس کے نزدیک ترین ضرور ہے کیونکہ اس کے چاروں جانب موجود بارڈرز انتہائی پتلے ہیں جس کے باعث سکرین بڑی محسوس ہوتی ہے۔
    یہ سمارٹ فون اپنی طرز کا منفرد فون ہے کیونکہ اس کی 5.7 انچ کی سکرین 5.2 باڈی میں دی گئی ہے جو دیکھنے میں متاثر کن ہے اور بڑی سکرین والے فونز کے مقابلے میں چھوٹی لگتی ہے لیکن اس کا رزلٹ اتنا شاندار ہے کہ دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے۔ اس کی سکرین ریزولوشن 2880x1440 پکسل ہے اور اس میں ڈولبائی ویژن اور ایچ ڈی آر 10 ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کے باعث تصویر اور بھی زیادہ زبردست نظر آتی ہے۔ سکرین پر گوریلا گلاس شیل استعمال کی گئی ہے جبکہ فون ڈسٹ پروف اور واٹر پروف بھی ہے۔
    اس سمارٹ فون کی پچھلی جانب 13 میگاپکسل کا ڈبل کیمرہ نصب کیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر پانچ میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔ اس کے ڈبل کیمرے میں سے ایک کا لینز 71 ڈگری کا روائتی زاویہ دیتا ہے جبکہ دوسرا لینز 125 ڈگری کے زاوئیے پر مشتمل ہے۔ اسی طرح فرنٹ پر لگائے گئے 5 میگا پکسل کیمرے کا زاویہ 100 ڈگری ہے جس کے باعث یہ وائیڈ اینگل سیلفیز کیلئے بہترین ہے۔
    اس فون کو ایل جی کا اب تک کا سب سے خوبصورت فون قرار دیا جا رہا ہے جبکہ اس میں استعمال ہونے والا سکوائر کیمرہ سافٹ وئیر بھی ایک خاصیت ہے جس کے باعث سکرین دو حصوں میں ہو جاتی ہے، اس دوران کیمرے کے ذریعے لی گئی تصاویر کو ایک سکرین پر دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسرے حصے پر کیمرے کا رئیل ویو نظر آتا ہے۔
    ایل جی نے اس فون میں کوالکوم کا سنیپ ڈریگون 821 استعمال کیا ہے جبکہ اس کی ریم 4 جی بی اور سٹوریج 32 جی بی ہے جبکہ زیادہ دیر تک استعمال کیلئے 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل ہے۔
    کمپنی کی جانب سے تاحال اس کی قیمت کے بارے میں اعلان نہیں کیا گیا اور یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر اسے کن ممالک میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ ایل جی نئے سمارٹ فون کو امریکہ، انگلینڈ اور یورپ سمیت مشرق وسطیٰ میں فروخت کیلئے پیش کرے گی۔

    سام سنگ نے گلیکسی S8 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا، اگر آپ بھی نیا فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے ہے


      سیﺅل(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کے گلیکسی سمارٹ فونز کے مداحوں کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور کمپنی کی طرف سے نئے ماڈل گلیکسی ایس 8کو متعارف کیے جانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ کمپنی کی طرف سے ایس 8موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش نہیں کیا گیا تاہم کمپنی کے عہدیداروں نے الگ سے پریس کانفرنس کرکے اس کی لانچنگ کے متعلق بتا دیا ہے۔ عہدیداروں نے گلیکسی ایس 8کا نام لیے بغیر میڈیا کو بتایا کہ کمپنی اپنا فلیگ شپ فون 29مارچ کو مارکیٹ میں متعارف کروانے جا رہی ہے۔
      اس موقع پر عہدیداروں کی طرف سے ایس 8کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ’ ایج ٹو ایج‘
      (Edge-to-edge)
      ڈسپلے کا حامل سمارٹ فون ہے۔فیچرز :گلیکسی ایس 8 کا سائز 5 اعشاریہ 5 انچ ہو گا جبکہ سام سنگ اس کے ساتھ 6 اعشاریہ 2 انچ سائز رکھنے والا گلیکسی ایس 8 پلس بھی متعارف کروا رہا ہے۔ نئے گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس میں متعدد نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں جو کہ پہلے کسی بھی سمارٹ فون میں شامل نہیں ہیں۔
      00:00/00:00Untitled Video
      دونوں سمارٹ فونز میں آئرس سکینر کا استعمال کیا گیا ہے۔دونوں میں 12 میگا پکسل کا بیک اور 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ نصب کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی فون میموری بھی رکھی گئی ہے ، ایک خوبی جو دونوں سمارٹ فونز کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے وہ یہ کہ دونوں واٹر اور ڈسٹ پروف ہیں ، اور پہلی بار وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی متعارف کروائی گئی ہے۔

      پاکستان کا وہ ریسٹورنٹ جہاں ویٹرانسان نہیں بلکہ روبوٹ ہیں


        ملتان، حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی سے جہاں کئی آسانیاں پیداہوئیں ، وہیں انسان کا روز گار بھی خطرے میں پڑگیااور کئی جگہوں پر روبوٹ نے انسان کے فرائض سرانجام دیناشروع کردیا ہے ، پاکستان میں بھی ایک ریسٹورنٹ میں بھی انسان ویٹروں کی جگہ روبوٹ نے پلیٹیں سنبھال لی ہیں اور مہمانوں کی خدمت کرتے ہیں۔ 
        تفصیلات کے مطابق یہ ریسٹورنٹ ملتان میں ہے جہاں ایک روبوٹ کو ملازم رکھاگیاجو بطور ویٹراپنے گاہکوں کودیکھ رہاہے ، کھانے سے بھرے ٹرے اٹھا کر متعلقہ میز تک پہنچاتاہے۔صرف یہی نہیں بلکہ اب آپ کو انڈے والا برگر بھی ایک روبوٹ ہی پیش کرے گا، دنیا تبدیل ہوجائے گی ، انسانوں کی جگہ روبوٹ آگئے لیکن انڈے والا برگر وہی کا وہی رہے گا۔ نیوزویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ روبوٹ نسٹ کے گریجوایٹ سیداسامہ نے آٹھ ماہ کی محنت کے بعد چار لاکھ روپے خرچ کرکے ایجاد کیا ۔ سیداسامہ نے بتایاکہ چینی روبوٹس سے متاثر ہوکر یہ روبوٹ بنانے کی ٹھانی اور اب وہ حیدرآباد میں ہی روبوٹ ویٹرز تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

        سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ روبوٹ مکمل طورپر پاکستان میں تیار کیاگیا، ممکن ہے کہ روبوٹ کا ریسٹورنٹس میں خدمات فراہم کرنا ان کا مستقبل نہ ہولیکن یہ آٹومیشن کی ایک جھلک ہے اور یہ ایسی چیزہے جس پر ہمیں فخر کرنا چاہیے ۔