Monday, 20 February 2017

وہ کسان جس نے اپنے بھینسے کی فروخت کے لئے 19 کروڑ روپے کی پیشکش مسترد کردی کیونکہ۔۔۔


    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) آج کل بھینس یا بھینسے لاکھ یادو لاکھ کی قیمت میں مل جائے تو کسان خوشی سے پھولا نہیں سماتا لیکن ایک بھارتی کسان کے بھینسے کی قیمت19 کروڑ روپے لگ گئی مگر اس نے اسے فروخت کرنے سے صاف انکار کردیا۔ کرم ویر سنگھ کا کہنا ہے کہ اگرچہ بھینسے کی قیمت بہت اچھی لگ گئی ہے مگر وہ اسے بیچ کر ماہانہ 50 لاکھ آمدنی کا خاتمہ نہیں کرنا چاہتا۔ یہ بھینسا واقعی اپنے مالک کو ہر ماہ لاکھوں کما کردیتا ہے کیونکہ اس کا تعلق ”مراہ“ نامی بہترین نسل سے ہے اور اس کی شاندار صحت اور قابل رشک قدوقامت کی وجہ سے اس کے سپرم کی مانگ پورے بھارت میں پائی جاتی ہے۔ اس کے سپرم سے پیدا ہونے والی بھینسیں روزانہ اوسطاً 26 لیٹر دودھ دیتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کرم ویر ہر ماہ اس کے سپرم کے بدلے 50 لاکھ تک کمالیتا ہے۔ اس وی آئی پی بھینسے کا نام بھیم ہے اور اس کی خوراک اور دیکھ بھال پر روزانہ 5000 روپے خرچ ہوتے ہیں۔

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments