لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اس دورجدید میں انٹرنیٹ کی رفتار ایک اہم مسئلہ بن گئی ہے جو تھری اور فور جی آنے پر کسی حد تک حل بھی ہو چکا ہے تاہم بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لیے یہ مسئلہ جوں کا توں موجود ہے کیونکہ تھری اور فور جی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پیکیج دفاتر اور کمپنیوں کی ضروریات کا احاطہ نہیں کرتے۔ اب ایسے صارفین کے لیے بھی بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔پروپاکستانی کی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ”سٹارم فائبر“
(Storm Fiber)
نے ایف ٹی ٹی ایچ انٹرنیٹ سروس شروع کر دی ہے جس کے تحت صارفین کو انتہائی سستے داموں تیز رفتار ترین انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا اور وہ بھی لامحدود۔
00:00/00:00
رپورٹ کے مطابق کمپنی نے یہ سروس فی الحال لاہور اور کراچی میں شروع کی ہے اور تین پیکیج متعارف کروائے ہیں، لیکن اسے تیزی کے ساتھ دیگر علاقوںمیں بھی پھیلایا جا رہا ہے۔ پہلے پیکیج کا نام ٹرپل تھنڈر ہے جس میں صارفین کو 3ہزار 999روپے میں 30ایم بی فی سیکنڈ سپیڈ فراہم کی جائے گی۔ دوسرے پیکیج کا نام ٹرپل بلیزرڈ
(Triple Blizzard)
ہے جس میں 2ہزار999روپے میں 20ایم بی فی سیکنڈ رفتار دی جائے گی۔ تیسرے پیکیج کا نام ٹرپل ٹائیفون
(Triple Typhoon)
ہے اور اس میں 1ہزار 999روپے میں 10ایم بی فی سیکنڈ سپید فراہم کی جائے گی۔ ان تینوں پیکیجز میں صارفین کو انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ کیبل ٹی وی اور ٹیلی فون کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق گھر یا دفتر میں یہ انٹرنیٹ لگوانے پر پہلی بار 12ہزار روپے خرچ آئے گا جو 12ماہانہ اقساط میں بھی ادا کیا جا سکتا ہے۔ ماہانہ قسط 1200روپے ہو گی۔ اینالاگ کیبل ٹی وی پر صارفین کو 70چینل فراہم کیے جائیں گے تاہم صارفین اس میں اضافی سیٹ ٹاپ باکس لگوا کر 135چینل دیکھ سکیں گے۔ اس سیٹ ٹاپ باکس کی قیمت 4500روپے ہے۔

No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments