Saturday, 18 February 2017

فیس بک کے بانی نے شدت پسندانہ مواد کاجائزہ لینے کیلئے مصنوعی ذہانت والے سافٹ ویئر کا منصوبہ تیارکرلیا


    اسلام آباد (اے پی پی) فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت مصنوعی ذہانت والے سافٹ ویئر کی مدد سے سائٹ پر پوسٹ کیے جانے والے شدت پسندانہ مواد کا جائزہ لیا جا سکے گا۔انہوں نے اپنے ایک خط میں اس منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت والے سافٹ ویئر "ایلگورتھمز " کے ذریعے سے دہشت گردی، تشدد، غنڈہ گردی جیسے امور سے متعلقہ مواد کی نشاندہی کی جاسکے گی۔
    انہوں نے کہا کہ اس قسم کے سافٹ ویئر کو مکمل طور پر تیار کرنے میں برسوں لگ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت میں یہ خوبیاں ہیں کہ وہ مضر قسم کے مواد کی شناخت انسانی ذہن سے کہیں تیزی سے کر سکتا ہے اور دہشت گردوں کے حملوں کے منصوبوں سمیت ایسے خطرات کی شناخت کر سکتا ہے جس کے بارے میں کسی کو پہلے کچھ بھی معلوم نہ ہو۔

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments