Saturday, 18 February 2017

بھارتی اداکارہ ’’بھاونا‘‘ کو اوباش نوجوانوں نے اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا


    ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ اداکارہ بھاونا کومبینہ طور پر اغوا کے بعد نامعلوم نوجوانوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
    سٹی نیوز کے مطابق بھارتی اداکارہ بھاونا کوکیرالہ میں شوٹنگ سے گھر واپس آتے ہوئے ملزمان نے اغواکر کے زیادتی کا نشانہ بنایا جس میں ان کے دونوں ڈرائیوربھی ملوث تھے ۔واقعے کے بعد اداکارہ نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کر ادیا ہے جبکہ ایک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے اداکارہ کی گاڑی کو روک کر ہائی جیک کیا جو گاڑی کو نامعلوم سمت کی جانب لے گئے اور پھر چلتی کار کے دوران زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گئے۔
    اداکارہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ ملزمان نے زیادتی کے دوران ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں جبکہ اس جرم میں ان کے 2سابق ڈرائیور بھی ملوث تھے جن میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا مفرور ہے ۔
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے سابق ڈرائیور نے 2ماہ قبل ا س جرم کی منصوبہ بندی کی کیونکہ وہ نوکری سے نکالے جانے پر اداکارہ سے بدلہ لینا چاہتا تھا ۔
    اداکارہ نے 2002ءمیں فلم ”نمل“ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد وہ اب تک 70سے زائد فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں ۔

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments