لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سمارٹ فون استعمال کرنے والا ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کا موبائل تیز سے تیز تر ہو جائے اور ہر کام سیکنڈز میں سرانجام دے تاہم مسئلہ یہ ہے کہ کوئی بھی سمارٹ فون کچھ عرصہ استعمال کرنے کے بعد سست رفتار محسوس ہونے لگتا ہے اور اس کے ساتھ ہی صارف بھی کوفت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ آج ہم اس خبر میں آپ کو کچھ ایسے طریقہ کار کے بارے میں بتائیں گے جن پر عمل کرتے ہوئے آپ اپنے سمارٹ فون کی سپیڈ کو تیز کر سکتے ہیں اور اس پر عمل کر کے آپ خود فرق محسوس کریں گے۔
گھبرانے کی کوئی بات نہیں کیونکہ ان طریقہ کار پر عمل کرنے کیلئے آپ کا موبائل ایکسپرٹ ہونا بالکل بھی ضروری نہیں بلکہ آپ مندرجہ ذیل دی گئی ہدایات پر عمل کر کے باآسانی اپنے سمارٹ فون کی رفتار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ یہاں یہ بتایا ضروری ہے کہ یہ طریقہ کار اینڈرائڈ کا تازہ ترین ورژن لالی پاپ استعمال کرنے والے تمام صارفین استعمال کر سکتے ہیں اور اپنے موبائل کی رفتار میں کافی بہتری لا سکتے ہیں۔
سب سے پہلے اپنے موبائل کی سیٹنگز میں لائیں اور
"About Phone"
پر کلک کریں۔
اب یہاں موجود آپشن
"Build Number"
پر اس وقت تک کلک کریں جب تک آپ کے سامنے یہ میسج نہ آ جائے کہ
”You are now a developer“
اب آپ موبائل پر واپس جانے یعنی
”Back“
کا بٹن دبائیں تو یہاں آپ کو ایک نئی آپشن
”Developer Options“
نظر آئی گی۔ اس پر کلک کریں۔
اب اس ونڈو میں نیچے کی جانب سکرول کرنے پر آپ کے سامنے
"Window animation scale"
، "Transition animation scale"
اور
"Animator duration scale"
کی آپشنز آ جائیں گی۔
اب باری باری ان تینوں آپشنز پر کلک کریں اور ان میں موجود ڈیفالٹ
Animation scale جو کہ
1x
ہے، کو تبدیل کر کے
.5x
کر دیں۔
بس اب آپ کا کام ختم ہو گیا ہے اور اب آپ اپنے موبائل فون کو ری سٹارٹ کر کے موبائل فون کی رفتار میں اضافے کو محسوس کر سکتے ہیں۔
قارئین کی سہولت کیلئے نیچے دو تصاویر دی جا رہی ہیں جن میں یہ دکھایا گیا ہے کہ ان طریقہ کار پر عمل کرنے سے پہلے ایپلی کیشن کے کھلنے کی رفتار کیسی تھی اور اس کے بعد اسی ایپلی کیشن کے کھلنے کی رفتار میں کیا فرق پڑا ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments