Wednesday, 15 February 2017

پی ایس ایل کے فائنل میچ کو شیڈول کے مطابق یقینی بنایا جائے گا:جنرل قمر جاوید باجوہ


    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نے کہاہے کہ مال روڈ پر دھماکہ پی ایس ایل کا فائنل سبوتاژکرنے کے لئے کیا گیا لیکن پاک فوج فائنل میچ لاہور میں کروانے کے لئے بھر پور مدد کرے گی،میچ کو شیڈول کے مطابق یقینی بنایا جائے گا۔
    پاک فوج کے ادارہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹرز لاہور میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس جس دوران انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بحیثیت قوم اس غیرانسانی بہیمانہ ذہنیت کو شکست دیں گے، پاک فوج پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کے لیے ہر قسم کی مدد دے گی، دہشتگردوں کے ماسٹرز، فنانسرز،منصوبہ سازوں ، سہولت کاروں کاخاتمہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے سہولت کار اور منصوبہ ساز جہاں ہیں پکڑیں گے،ہر قسم کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا.

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات کچھ افغانوں سمیت اہم گرفتاریاں کی گئیں، سالہا سال سے حاصل کی گئی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ آرمی چیف نے سروس ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments