ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی معروف اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے شادی کے بعد سے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا لیکن حال ہی میں ہونے والی ایک تقریب میں سب ان کے نئے روپ کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔عائشہ ٹاکیا نے پلاسٹ سرجری کرائی تھی جس کے بعد ان کا چہرہ بد نما ہو گیا ۔
بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق عائشہ ٹاکیا نے گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں پلاسٹک سرجری کرائی تھی جو کہ خراب ہو گئی جس کے بعد ان کے ہونٹ مزید موٹے اور چہرہ سرد ہو گیا۔سوشل میڈ یا پر لوگوں نے عائشہ ٹاکیا کا خوب مذاق بنا یا اور انہیں طرح طرح کی باتیں کیں ۔اس کے جواب میں عائشہ ٹاکیہ نے میڈ یا پر آکر کوئی بیان نہ دیا لیکن سوشل میڈ یا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پیغام شیئر کیا اور کہا کہ آپ میٹھے اور جوس سے بھرے ہوئے آڑو بن سکتے ہیں لیکن پھر بھی کچھ لوگ ایسے ہونگے جو آڑو پسند نہیں کرتے ۔عائشہ ٹاکیہ کو پلاسٹک سرجری کے بعد ٹوئیٹر پر بھی تنقید کا نشانہ بنا یا گیا ۔
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments