ہیلسنکی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں جو شخص موبائل فون سے واقف ہے وہ یقینی طور پر ’نوکیا 3310‘ کے نام سے بھی آشنا ہو گا۔ فن لینڈ کی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ’نوکیا‘ نے سال 2000ءمیں 33100 متعارف کروایا تھا جس نے کئی سال مارکیٹ پر حکمرانی کی لیکن سمارٹ فونز آنے پر یہ قصہ پارینہ بن گیا۔ اب کمپنی نے ایک بار پھر 3310متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے جس پر موبائل فون صارفین خاصے پرجوش ہیں۔ اب اس نئے نوکیا 3310کی خصوصیات بھی منظرعام پر آ گئی ہیں۔ چینی ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’وی ٹیک‘ کی رپورٹ کے مطابق نیا نوکیا 3310اینڈرائیڈنہیں ہو گا لیکن یہ تمام تر جدید فونز کی خصوصیات کا حامل فیچر فون ہو گا۔ اس کی شکل ہوبہو پرانے 3310جیسی ہی ہو گی تاہم یہ اس سے قدرے پتلا اور وزن میں ہلکا ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق اس کی سکرین میں تبدیلی کی جائے گی اور اصل چھوٹی سکرین کی بجائے 84x84کی رنگین سکرین ہو گی۔ تاہم یہ ہائی ریزولوشن سکرین نہیں ہو گی تاکہ اس کی بیٹری زیادہ دیر تک چل سکے۔توقع کی جا رہی ہے کہ27فروری سے 2مارچ تک بارسیلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں یہ نیا نوکیا 3310متعارف کروا دیا جائے گا۔کانگریس میں کمپنی اپنے دیگر 3سمارٹ فون ماڈلزبھی متعارف کروانے جا رہی ہے۔ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ نئے نوکیا 3310 کا آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ کئی رنگوں میں دستیاب ہو گا اور اس کی قیمت 49پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 6ہزار روپے) ہو گی۔
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments