Saturday, 25 February 2017

پاکستان کا ہر فرد پیدائشی طور پر 1 لاکھ 15 ہزار روپے تک کا مقروض ہے‘ رپورٹ


    لاہور( این این آئی)پاکستان کا ہر فرد پیدائشی طور پر 1 لاکھ 15 ہزار روپے تک کا مقروض ہے، ملکی مجموعی قرضوں کا حجم 23ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان پر مجموعی قرضے میں 8ہزار ارب روپے کا بیرونی جبکہ 15ہزار ارب روپے کا مقامی قرضہ شامل ہے۔
    00:00/00:00Untitled Video
    سال 2017ءسے 2020ءکے دوران پاکستانی بانڈز کی مدت معیاد مکمل ہونے پر حکومت 2 ارب 75 کروڑ ڈالر ادا کرنے کی پاپند ہو گی۔ دوسری جانب آئندہ دو سال کے دوران ہی پیرس کلب اور آئی ایم ایف کے قرضوں کی ادائیگیاں بھی شروع ہو جائیں گی۔ واضح رہے کہ پیرس کلب کے 11ارب 70کروڑ ڈالر کے قرضوں کو 2001ءمیں ری شیڈول کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ہر فرد پیدائشی طور پر 1لاکھ 15ہزار روپے تک کا مقروض ہے۔

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments