Friday, 24 February 2017

’اس چیز کا زودار دھماکہ ہوگا اور یہ دنیا کا خاتمہ ہوگا‘ معروف ترین سائنسدان نے سب سے خطرناک پیشنگوئی کردی


    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) خلاءسے نازل ہونے والی کسی آفت کے نتیجے میں زمین کی تباہی کے متعلق یوں تو پہلے بھی کئی دعوے سامنے آچکے ہیں لیکن اس بار آسٹروفزکس کے ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسدان نے کرہ ارض کی جانب بڑھتے بڑے خطرے سے خبردار کرکے ساری دنیا کو پریشان کردیا ہے۔
    00:00/00:00Untitled Video
    میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شاہی ماہر فلکیات لارڈ مارٹن ریس نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمین پر تباہی خلاءسے نازل ہوگی اور اگر ہم نے اپنے دفاع کیلئے ہر سال لاکھوں کروڑوں کا بجٹ مختص نہ کیا تو ہماری تباہی یقینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خلاءسے کسی بڑے شہاب ثاقب کا زمین سے ٹکرانا اتنی بڑی تباہی ہوگی کہ جس کے بعد کرہ ارض پر زندگی کا باقی رہنا ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے اس انجام سے بچنے کے لئے بہتر سراغ رساں اور ڈفلیکشن سسٹم تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 
    لارڈ مارٹن 30 جون کو منائے جانے والے ’ورلڈ ایسٹرائیڈ ڈے‘ کی تیاری کے حوالے سے منعقد کی گئی ایک تقریب کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا ”میرا خیال ہے کہ سبھی جانتے ہیں کہ ماضی میں خلاءسے آنے والی چٹانیں زمین پر تباہی کا سبب بن چکی ہیں اور ایک بار پھر ایسا ہوسکتا ہے۔ اگر ہم اس تباہی سے بچنے کیلئے کئے جانے والے اخراجات کو ایک انشورنس پالیسی کے طور پر دیکھیں تو یہ بات ہمارے سامنے آتی ہے کہ ہمیں ہر سال کروڑوں یورو خرچ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے سسٹم تیار کئے جاسکیں جو کسی بھی ممکنہ تباہی سے ہمیں بچاسکیں۔ میرے خیال میں زمین کی جانب بڑھنے والے خطرات کا پیشگی پتہ چلانے والے سسٹم اور ان خطرات کا رخ موڑنے والے سسٹم سب سے اہم ثابت ہوں گے۔ اگر ہماری حکومتیں اس بات پر توجہ نہیں دیتیں اور خطرے کو نظر انداز کرتی رہتی ہیں تو پھر ہم اس تباہی سے بچ نہیں سکیں گے۔“

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments