اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں ایک شخص نے30سال قبل بھاری رقم اپنے ٹی وی میں چھپا کر رکھی اور بھول گیا۔ اب اتنے عرصے بعد اسے کچھ اس طرح اپنی رقم واپس مل گئی کہ آپ بھی اس کی قسمت پر رشک کریں گے۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق 68سالہ شخص نے 1985ءمیں کہیں 60ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 78لاکھ روپے) کی رقم اپنے ٹی وی میں چھپائی اور اس کے بعد بالکل بھول گیا۔ جو اب 30سال بعد پولیس کی مدد سے ٹی وی توڑنے کر نکال لی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس شخص کا 1985ءسے اب تک کا بینک ریکارڈ حاصل کیا۔ پولیس آفیسر نکول راجرز کا کہنا تھا کہ ”یہ اپنی نوعیت کی منفرد صورتحال تھی کہ اتنی بڑی رقم گم ہوئی تھی اور گم کرنے والے کو یہ تک نہیں معلوم تھا کہ اس کی رقم گم ہو چکی ہے۔“ جب پولیس آفیسرز اس شخص کے گھر آ کر اس کے سامنے بیٹھے اس حوالے سے پوچھ گچھ کر رہے تھے تب بھی اسے یاد نہیں آیا کہ اس نے رقم کہاں رکھی تھی۔ اس کے خیال میں رقم قالین کے نیچے یا گھر میں کہیں اور ہو گی۔ پوری گھر کھنگالنے کے بعد جب پولیس نے ٹی وی کو کھولا تو اس میں سے رقم برآمد ہو گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ”اپنی رقم پا کر اس شخص کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا، ایسے لگ رہا تھا جیسے اس کی کوئی بہت بڑی تکلیف دور ہو گئی ہو۔“
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments