Saturday, 25 February 2017

”مجھ سے بات کرنی ہے تو یہ لو میرا نمبر“،انوشکا شرما نے اپنا واٹس ایپ نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا


    ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنا واٹس ایپ نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔بالی ووڈ میں فلموں کی تشہیر کے لیے مختلف طریقے آزمائے جاتے ہیں جس سے ان کے بزنس پر اچھا خاصا فرق پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ تشہیر کے لیے صف اول کے اداکار بھی کچھ نہ کچھ نیا کرتے ہیں اوراب انوشکا شرما نے ایک حیرت انگیزتشہیری مہم متعارف کرادی ہے۔
    اداکارہ انوشکا شرما نے اپنا واٹس ایپ نمبرسوشل میڈیا پر شیئرکردیا ہے جس کے بعد ان کا نمبر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جب کہ ان کے نمبر پر مداحوں کے فون اور پیغامات کا تانتا بندھ گیا ہے۔انوشکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا واٹس ایپ نمبر اپنی نئی آنے والی فلم ”پھلوری“ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں جاری کیا ہے جس سے اب وہ فلم کی تشہیر کے ساتھ اپنے مداحوں سے بھی ویڈیو کالنگ کے ذریعے رابطے میں رہیں گی۔واضح رہے کہ فلم ”پھلوری“انوشکا شرما کے ذاتی پروڈکشن ہائوس کے بینر تلے بننے والی دوسری فلم ہے جسے 24 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments