سیﺅل(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کا ماڈل ’گلیکسی ایس 7ایج‘ 2016ءکا بہترین سمارٹ فون قرار دیا جاتا ہے۔ اب کمپنی نیا ماڈل گلیکسی ایس 8متعارف کروانے جا رہی ہے چنانچہ اس نے ایس 7ایج کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ایس 7ایج کی قیمت میں 50پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 6ہزار روپے) کی کمی کردی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 589پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 77ہزار روپے) ہو گئی ہے۔
سام سنگ کے ساتھ ساتھ ایمازون، جان لیوس اور کارفون ویئرہاﺅس نے بھی اس ماڈل کی قیمت میں کمی کر تے ہوئے صارفین کو مزید سستے پیکج دے دیئے ہیں۔ جان لیوس
(John Lewis)
کے ذریعے ایس 7ایج 569پاﺅنڈ (تقریباً 74ہزار 800روپے) میں خریدا جا سکتا ہے۔ ایما زون پر اس سے بھی کم قیمت پر آفر دے دی ہے۔ وہاں سے 503پاﺅنڈ (تقریباً 66ہزار 200روپے) میں خریدا جا سکتا ہے۔ کارفون ویئر ہاﺅس (Carphone Warehouse)
گلیکسی ایس 7ایج ماہانہ 30.99پاﺅنڈ (تقریباً 4ہزار روپے) میں قسطوں پر فراہم کر رہی ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments