Thursday, 23 February 2017

خوبصورت سیلفی مگر کیسے؟؟؟


    کیا آپ نے ایسی سیلفی ہے جسے بعد میں دیکھتے ہوئے خیال آیا ہو ایسا تو میں کبھی نظر نہیں آنا چاہتا تھا؟اگر ہاں تو صرف آپ کا نہیں بلکہ دیگر افراد کا بھی مسئلہ ہے اور اس کی وجہ اسمارٹ فون کے کیمرہ لینس کے وائیڈ اینگل کا شکل کو بگاڑ کر پیش کرنا ہے، جس کے نتیجے میں تصاویر مضحکہ خیز نظر آنے لگتی ہیں۔خوش قسمتی سے اس مسئلے کا حل بہت آسان ہے اور بس آپ کو ڈیوائس کے کیمرے کے بارے میں کچھ سمجھنے کی ضرورت ہے۔ویب سائٹ ٹیک انسائیڈر کے مطابق عام طور پر اسمارٹ فون کیمرے کی تصویر میں عام انسان نظر آنا مشکل ہوتا ہے جس کی وجہ ان میں سپر وائیڈ اینگل لینسز کی موجودگی ہے جو تصویر کو کھینچتے ہیں اور چہرہ مضحکہ خیز انداز میں نظر آنے لگتا ہے۔آسان الفاظ میں کیمرہ کا لینس بائی ڈیفالٹ زومنگ کرکے کسی چیز کا حجم بدل دیتا ہے۔مگر آپ اسی اسمارٹ فون سے ایسی تصاویر بھی لے سکتے ہیں جو دیکھنے والوں کو دنگ کرسکتی ہیں۔آپ کو بس اپنا چہرہ فریم کے مڈل کے کچھ قریب لانا ہوگا جبکہ ٹھوڑی اور پیشانی کو کیمرے سے کچھ دور رکھنا ہوگا۔ایسا کرنے پر سیلفی میں آپ کی شکل ایسی ہی نظر آئے گی جیسی حقیقی دنیا میں لوگوں کو نظر آتی ہے۔اس کی مشق کریں یہ کوئی زیادہ مشکل ٹرک نہیں، بس آپ کو اینگل کو سمجھنے کی ضرورت ہے جہاں آپ کا سر ہونا چاہئے اور بس۔

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments