ایریزونا(ڈیلی پاکستان آن لائن) سام سنگ کے نوٹ 7 کے پھٹنے اور آگ لگنے کے واقعات پر آئی فون صارفین نے اینڈرائیڈ بالخصوص سام سنگ صارفین کا خوب مذاق اڑایا تھا تاہم اب یہ معاملہ بالکل الٹ ہو گیا ہے کیونکہ اب آئی فون 7 پلس کے پھٹنے اور دھواں نکلنے کا واقعہ پیش آ یا ہے جس پر اینڈرائڈ صارفین نے سوشل میڈیا پر اودھم مچا دیا ہے۔
So my IPhone 7 plus blew up this morning was not even using it, literally no explanation for this pic.twitter.com/sQ8CJt4Y69
تفصیلات کے مطابق ایپل کمپنی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ایسی ویڈیو کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جس میں ایک آئی فون 7 پلس میں سے دھواں نکلتے دکھایا گیا ہے ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر جہاں ایپل کمپنی تشویش کا شکار ہو گئی ہے تو وہیں اینڈرائڈ صارفین کی ”خو شی“ کا ٹھکانہ نہیں رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق 18 سالہ ٹوئٹر صارف برائنا اولیوس نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اپنے آئی فون 7 پلس کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس میں سے دھواں نکل رہا ہے۔ ویڈیو دیکھ کر بظاہر یوں لگتا ہے کہ آئی فون پہلے دھماکے سے پھٹا اور پھر اس میں سے دھواں نکلنا شروع ہو گیا۔ یہ ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد تقریباً 30 ہزار مرتبہ ری ٹویٹ کی گئی اور بالآخر ایپل کمپنی تک بھی جا پہنچی جس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اولیوس نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس نے یہ فون جنوری میں خریدا تھا اور بالکل صحیح کام کر رہا تھا کہ ایک صبح جب اسے چارجنگ سے اتار کر ڈریسنگ ٹیبل پر رکھا تو اس میں سے عجیب سے آوازیں آنا شروع ہو گئیں اور یہ انتہائی گرم ہو گیا۔ اولیوس نے بتایا کہ ایسا ہونے پر اس کے بوائے فرینڈ نے فون اٹھا کر باتھ روم میں پھینکا اور یہ پھٹ گیا جس کے بعد اس میں سے مزید دھواں نکلنا شروع ہو گیا۔
ایپل کمپنی کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ نظر میں آتے ہی مذکورہ صارف کا فون تبدیل کر کے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ ایک جانب ایپل کمپنی تشویش کا شکار ہے تو دوسری جانب اینڈرائڈ صارفین اس پر بہت خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور طرح طرح سے اپنے جذبات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ ذیل میں دی گئی چند ٹویٹس سے آپ بھی اندازہ کر سکتے ہیں کہ کس طرح یہ حادثہ دو مخالف کمپنیوں کے مداحوں کادلچسپ ”جھگڑا“ بن گیا۔
@briannaolivas_ first Androids and now iPhones?!
@briannaolivas_ android users right now
@briannaolivas_ android users watching this video like
@briannaolivas_ i'm just saying, Nokias never had this problem but
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments