Tuesday, 21 February 2017

چینی موبائل کمپنی ”شاﺅ می“ نے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ موبائل فون سیٹ کی سیریز متعاف کرا دی


    اسلام آباد (اے پی پی) چین کی موبائل ساز کمپنی ”شاﺅ می“ نے پاکستان میں معیاری اور سستے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 12 سے 24 ہزار مالیت کے موبائل فون سیٹ کی سیریز متعاف کرا دی ہے۔ پاکستان کے صارفین فون دراز ڈاٹ پی کے اور زونگ موبائل کے ذریعے خرید سکیں گے۔
    شاﺅ می فون کے ساﺅتھ ایشیاءکنٹری ڈائریکٹر جیک نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ یہ کمپنی پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی  سے آراستہ موبائل فون متعارف کرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈمی فور اے اور مائی میکس فون دنیا میں اچھی شہریت کے حامل ہیں جس سے پاکستان کے صارفین بھی مستفید ہو سکیں گے اور ان فونز کی تمام اسسریز بھی ان کے ساتھ فراہم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریڈمی فور اے ایک میگا کوآڈکور پراسیسر کا حامل 3120 ایم اے ایچ بیٹر ٹائمنگ رکھنے والا فون ہے۔ انہوں نے کہا کہ می میکس فون کی بیٹری ٹائمنگ 4850 ایم اے ایچ ہے۔ یہ فون 8 گھنٹے ویڈیو پلے بیک خاصیت کے ساتھ 128 جی بی ایس ڈی سٹوریج کی اہلیت رکھتا ہے، 16 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ فنگر پرنٹ سکیورٹی لاک کی خاصیت بھی اس فون میں موجود ہے۔ کمپنی کو پاکستان میں بزنس پلان دینے والی کمپنی سمارٹ لنکس کے ایگزیکٹو فنانس ڈائریکٹر عبدالستار نے کہا کہ شاﺅمی نے پاکستان کی بہترین اقتصادی ترقی اور کاروبار دوست حالات کے پیش نظر اپنا کاروبار پاکستان میں شروع کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔ شاﺅمی نے پاکستان کی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو وسعت دی ہے۔ پاکستان اور شاﺅمی ایک دوسرے کیلئے ایک قابل اعتماد پارٹنر ثابت ہوں گے۔ سی پیک کے ذریعے چین اور پاکستان ایک مضبوط دوست ملکوں کے ساتھ خطہ کے مستحکم معیشت کے حامل ممالک کے طور پر بھی دنیا میں مقام حاصل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر زونگ موبائل کے معید جاوید اور دراز ڈاٹ پی کی کے سی ای او جیک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن موبائل فون کیلئے دراز پی کے اپنی خدمات فراہم کرے گی جبکہ زونگ کی فرنچائز پر بھی یہ فون دستیاب ہوں گے۔

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments