Showing posts with label Entertainment. Show all posts
Showing posts with label Entertainment. Show all posts
Tuesday, 26 November 2019
Saturday, 25 February 2017
”مجھ سے بات کرنی ہے تو یہ لو میرا نمبر“،انوشکا شرما نے اپنا واٹس ایپ نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا
ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنا واٹس ایپ نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔بالی ووڈ میں فلموں کی تشہیر کے لیے مختلف طریقے آزمائے جاتے ہیں جس سے ان کے بزنس پر اچھا خاصا فرق پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ تشہیر کے لیے صف اول کے اداکار بھی کچھ نہ کچھ نیا کرتے ہیں اوراب انوشکا شرما نے ایک حیرت انگیزتشہیری مہم متعارف کرادی ہے۔
اداکارہ انوشکا شرما نے اپنا واٹس ایپ نمبرسوشل میڈیا پر شیئرکردیا ہے جس کے بعد ان کا نمبر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جب کہ ان کے نمبر پر مداحوں کے فون اور پیغامات کا تانتا بندھ گیا ہے۔انوشکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا واٹس ایپ نمبر اپنی نئی آنے والی فلم ”پھلوری“ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں جاری کیا ہے جس سے اب وہ فلم کی تشہیر کے ساتھ اپنے مداحوں سے بھی ویڈیو کالنگ کے ذریعے رابطے میں رہیں گی۔واضح رہے کہ فلم ”پھلوری“انوشکا شرما کے ذاتی پروڈکشن ہائوس کے بینر تلے بننے والی دوسری فلم ہے جسے 24 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
عائشہ ٹاکیہ کی پلاسٹک سرجری خراب ہو گئی ،محفل میں گئیں تو سب دیکھتے ہی رہ گئے
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی معروف اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے شادی کے بعد سے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا لیکن حال ہی میں ہونے والی ایک تقریب میں سب ان کے نئے روپ کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔عائشہ ٹاکیا نے پلاسٹ سرجری کرائی تھی جس کے بعد ان کا چہرہ بد نما ہو گیا ۔
بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق عائشہ ٹاکیا نے گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں پلاسٹک سرجری کرائی تھی جو کہ خراب ہو گئی جس کے بعد ان کے ہونٹ مزید موٹے اور چہرہ سرد ہو گیا۔سوشل میڈ یا پر لوگوں نے عائشہ ٹاکیا کا خوب مذاق بنا یا اور انہیں طرح طرح کی باتیں کیں ۔اس کے جواب میں عائشہ ٹاکیہ نے میڈ یا پر آکر کوئی بیان نہ دیا لیکن سوشل میڈ یا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پیغام شیئر کیا اور کہا کہ آپ میٹھے اور جوس سے بھرے ہوئے آڑو بن سکتے ہیں لیکن پھر بھی کچھ لوگ ایسے ہونگے جو آڑو پسند نہیں کرتے ۔عائشہ ٹاکیہ کو پلاسٹک سرجری کے بعد ٹوئیٹر پر بھی تنقید کا نشانہ بنا یا گیا ۔
Thursday, 23 February 2017
ڈالر گرل ایان علی سری لنکا روانہ ہوگئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈالر گرل ایان علی بیرون ملک روانہ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی پرواز ای کے 605 سے براستہ دبئی سری لنکا روانہ ہوگئی ہیں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گذشتہ روز ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد وزارت داخلہ نے ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔
Wednesday, 22 February 2017
بھارتی اداکار اکشے کمار نے ’’شادی ‘‘ رچا لی ، اپنی نئی دلہن کے ساتھ تصویر جاری کر کے سب کو حیران کر دیا
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور ’’کھلاڑی اداکار ‘‘ اکشے کمار نے اپنی رواں سال جون میں ریلیز ہونے والی نئی فلم ’’ٹوائلٹ، ایک پریم کتھا ‘‘ کی تصاویر شیئر کر دیں ،تصویر میں دولہے کا روپ دھارے اکشے کمار سرخ جوڑے میں ملبوس اپنی ’’دلہن ‘‘بھومی پڈنیکرکے ساتھ جڑ کر کھڑے ہیں ۔بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’اے بی پی نیوز ‘‘ کے مطابق بالی وڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے جون میں سینماؤں کی زینت بننے والی اپنی نئی فلم ’’ٹوائلٹ،ایک پریم کتھا ‘‘ کی پہلی تصویر شیئر کر دی ہے ،تصویر میں اکشے کمار دولہا بنے اکشے سرخ رنگ کی پگڑی،پیلے رنگ کا سوٹ اور گلے میں نوٹوں کا ہار پہن کر سرخ رنگ کے لہنگے میں ملبوس اپنی دلہن بھومی پڈنیکرکے ساتھ بالکل ایسے کھڑے ہیں جیسے کوئی نوبیاہتا جوڑا فوٹو گرافرکو خصوصی طور پر ’’پوز‘‘ دیتا ہے ۔اکشے کمار کا کہنا ہے کہ ’’ٹوائلٹ ،ایک پریم کتھا ‘‘ محبت کی منفرد کہانی ہے ،فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے پر اپنے فینز کے لئے اس فلم کی ایک تصویر شیئر کر رہا ہوں ،جسے 2جون کو آپ سینماؤں میں دیکھ سکیں گے ۔
واضح رہے کہ اکشے کمار کو فلم’’ ٹوائلٹ ایک پریم کتھا ‘‘میں شادی کی غلط روایات پیش کرنے اور فلم کے نام پر مقامی افراد اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے مخالفت کے باعث فلمساز کو ابتدا میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔نیراج پانڈے کی فلم ’’ دم لگا کے ہیشا‘‘ کی سٹار بھومی پیڈنیکر اکشے کمار کے مقابل اس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔فلم ’’سپیشل 26‘‘ اور ’’بے بی‘‘ کے بعد اکشے کمار کی یہ تیسری فلم نیراج پانڈے کے ساتھ ہوگی۔ فلم 2جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
وقار ذکا کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، ’بوس‘ نے ایسا کام کردیا کہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹی وی میزبان اور سوشل میڈیا پر متنازعہ پیغامات کے باعث پہچانے والے وقار ذکا کو زور دار جھٹکا لگ گیا، کسی نامعلوم ہیکر نے نہ صرف ان کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ہیک کرلیے بلکہ ہیکر نے ان سے عوام کو گمراہ کرنے پر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں وقار ذکا کو کراچی میں جنید نامی شخص نے مارا تھا، مار کھانے کے عمل کے دوران وقار ذکا نے کہا تھا کہ ” بوس میں نے آپ کو بولا کیا ہے“۔ وقار ذکا کا کہا گیا یہ جملہ سوشل میڈیا پر اتنا مشہور ہوا کہ یہ ان کی باقاعدہ پہچان بن گیا۔ نامعلوم ہیکر نے اسی جملے کے ایک لفظ ” بوس “ کا استعمال کرتے ہوئے وقار ذکا کا ٹوئٹر اور فیس بک اکاﺅنٹس ہیک کرلیے ۔
اکاﺅنٹس ہیک کیے جانے کے بعد ہیکر کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ ” وقار ذکا نامی شخص کو بوس نے ہیک کر لیا ہے، وقار تم غلاظت کا ٹکڑا ہو، عوام کا وقت ضائع کرنے پر ان سے معافی مانگو۔ تم نے اور جنید نے اپنی ذاتی تشہیر کیلئے گزشتہ دنوں پبلسٹی سٹنٹ کیا تھا اور اگر ایسا نہیں کرتے تو نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہو کیونکہ میں یہاں تمہارا سارا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دوں گا، اب تم دیکھو کہ میں تمہارے ساتھ کیا کرتا ہوں“۔
ہیکر کی جانب سے ایک اور پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر وقار ذکا معافی نہیں مانگتے تو ان کی ہر خفیہ ویڈیو، پیغامات ، تصاویر سمیت ہر چیز سوشل میڈیا پر لیک کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ ہیکر نے پہلے وقار ذکا کا فیس بک اکاﺅنٹ ہیک کیا، اکاﺅنٹ ہیک ہونے کے بعد وقار ذکا نے سوشل میڈیا پر یہ خبر دی تو ہیکر نے ان کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بھی ہیک کرلیا۔
waqar zaka account hack , ye to lol ho gya :D
Saturday, 18 February 2017
بھارتی اداکارہ ’’بھاونا‘‘ کو اوباش نوجوانوں نے اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ اداکارہ بھاونا کومبینہ طور پر اغوا کے بعد نامعلوم نوجوانوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
سٹی نیوز کے مطابق بھارتی اداکارہ بھاونا کوکیرالہ میں شوٹنگ سے گھر واپس آتے ہوئے ملزمان نے اغواکر کے زیادتی کا نشانہ بنایا جس میں ان کے دونوں ڈرائیوربھی ملوث تھے ۔واقعے کے بعد اداکارہ نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کر ادیا ہے جبکہ ایک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے اداکارہ کی گاڑی کو روک کر ہائی جیک کیا جو گاڑی کو نامعلوم سمت کی جانب لے گئے اور پھر چلتی کار کے دوران زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گئے۔
اداکارہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ ملزمان نے زیادتی کے دوران ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں جبکہ اس جرم میں ان کے 2سابق ڈرائیور بھی ملوث تھے جن میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا مفرور ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے سابق ڈرائیور نے 2ماہ قبل ا س جرم کی منصوبہ بندی کی کیونکہ وہ نوکری سے نکالے جانے پر اداکارہ سے بدلہ لینا چاہتا تھا ۔
اداکارہ نے 2002ءمیں فلم ”نمل“ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد وہ اب تک 70سے زائد فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں ۔
Saturday, 11 February 2017
بالی ووڈ سٹار عامر خان اور شاہ رخ خان کے درمیان دوستی ہو گئی، دونوں کی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکار عامر خان اور شاہ رخ خان کے درمیان تعلقات بہتر ہونے لگے جس کی ایک واضح مثال دونوں کی مسکراہٹ بھری سیلفی ہے جسے دیکھ کر مداح بے حد خوش ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے درمیان جاری سرد جنگ کا بالآخر خاتمہ ہو گیا ۔ دونوں اداکاروں کے تعلقات پچھلے 25سال سے خراب تھے لیکن اب دونوں کی بڑھتی قربتیں بھی ہر زبان زد عام ہیں۔
بھارت میں ہونے والی ایک تقریب میں دونوں فنکاروں نے 25سال بعد ایک تصویر ساتھ بنوائی اور مزے کی بات یہ تھی کہ یہ کوئی فوٹو گرافر کی بنی ہوئی تصویر نہیں تھی بلکہ دونوں کی ساتھ لی گئی سیلفی تھی جسے شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم ایک دوسرے کو 25سال سے جانتے ہیں لیکن یہ وہ پہلی تصویر ہے جو ہم نے ایک ساتھ لی “۔واضح رہے عامر خان نے اپنا نیا روپ ان کی نئی آنے والی فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ کے لیے بنایا ہوا ہے ۔
Known each other for 25 years and this is the first picture we have taken together of ourselves. Was a fun night.
Friday, 10 February 2017
فلم میں باورچی کا کردار نبھانے والے سیف علی خان نے کرینہ کو بھی اپنے ہاتھوں کے بنے کھانے کھلانا شروع کردیے
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اپنی آنے والی فلم کیلئے نہ صرف باقاعدہ باورچی بن گئے بلکہ اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان کو مزے مزے کے کھانے کھلانے میں بھی مصروف ہیں۔
بھارتی میگزین ایشین ایج نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سیف علی خان ایک طرف تو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ” شیف“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور دوسری طرف ان کے گھر کچھ روز پہلے ہی بیٹا بھی پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے اہلیہ کرینہ کپور کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔
بھارتی میگزین ایشین ایج نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سیف علی خان ایک طرف تو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ” شیف“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور دوسری طرف ان کے گھر کچھ روز پہلے ہی بیٹا بھی پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے اہلیہ کرینہ کپور کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔
چونکہ فلم میں سیف علی خان باورچی کا کردار نبھا رہے ہیں اس لیے انہوں نے اپنے کردار کی مناسبت سے نہ صرف کھانا سیکھ لیا ہے بلکہ اپنی بیوی کا دل بہلانے کیلئے انہیں مزے مزے کے کھانے کھلا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف علی خان اپنے کردار کو اتنی زیادہ اہمیت دے رہے ہیں کہ وہ فلم کے سیٹ پر بھی نہ صرف کھانا پکاتے ہیں بلکہ برتن بھی خود دھوتے ہیں۔
واضح رہے کہ سیف علی خان کی فلم ” شیف“ ہالی ووڈ فلم ” شیف “ کا سیکوئل ہے جو 2014 میں ریلیز ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ سیف علی خان کی فلم ” شیف“ ہالی ووڈ فلم ” شیف “ کا سیکوئل ہے جو 2014 میں ریلیز ہوئی تھی۔
Thursday, 9 February 2017
بیٹا پہلی ترجیح ہے جس کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہوں : ماہرہ خان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپنے بیٹے سے بے پناہ محبت کرنے والی لالی ووڈ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ ازلان کیلئے کسی بھی حد تک اور دنیا کے کسی بھی کونے میں جا سکتی ہوں ۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ انکا بیٹا انکی پہلی ترجیح ہے لہذٰا میں ایک وقت میں صر ف ایک ہی فلم کر سکتی ہوں “۔ بیٹے کی پرورش کرنا بہت مشکل کام ہے مگر یہ کیا جا سکتا ہے ۔
ماہرہ خان نے کہا کہ بات پسند کی ہے ، کئی بار مجھے اچھے رول بھی چھوڑنا پڑتے ہیں مگر خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ جو کام میں نے کیا ہے اس سے فائدہ ہو رہا ہے ۔
ماہرہ خان طلاق یافتہ اور بچے کی ماں,وہ تمام باتیں جوآپ کومعلوم نہیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ورسٹائل اداکارہ اور فلم رئیس میں شاہ رخ خان کی ہیروئن کا کردا ر ادا کرنے والی پاکستانی حسینہ ماہرہ خان طلاق یافتہ اور ایک بچے کی والدہ ہیں ۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ماہرہ خان نے علی عکسری کے ساتھ 2007ءمیں شادی کی اور ان سے ماہرہ خان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام ازلان ہے۔ ماہرہ خان اور علی عکسری کے گھر 2014ءمیں ازلان کی پیدائش ہوئی اور ا س کے ایک سال بعد ہی دونوں میاں بیوی میں طلاق ہو گئی ۔
دونوں کے درمیان جاری تنازعات گھمبیر شکل اختیار کر گئے اور بلآخر 2015ءمیں ماہر ہ خان نے اپنے شوہر علی عکسری سے راہیں جدا کر لیں ۔
Wednesday, 8 February 2017
فواد خان ایک بار پھر پاکستانی مداحوں کی دھڑکنوں کو تیز کرنے کیلئے تیار،حیران کن تصاویر سامنے آ گئیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکار فواد خان نے اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث بھار ت میں تو بہت نام کمایا تاہم اب انہوں نے پاکستان میں واپس شائقین کی دلوں کی دھڑکنوں کو تیز کرنے کیلئے فلم کیلئے کام شروع کر دیاہے ،فلم میں کردار کے حوالے سے انہوں نے اپنے جسم اور چہرے کو بھی اسی کردار کے مطابق ڈھالنا شروع کر دیاہے۔اس تبدیلی نے ان کے مداحوں کو بھی حیرت زدہ کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد خان وار فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری کی نئی فلم کے کردار میں ڈھلنے کیلئے سرگرم نظر آ رہے ہیں جس فلم کا نام ممکنہ طور پر مولا جٹ ہے تاہم فلم کے نام کا حتمی اعلان ابھی سامنے نہیں آ سکاہے،اس فلم کیلئے فواد کی انتہائی حیرت انگیز اور خوبصورت تصاویر سامنے آ گئی ہیں جوکہ ان کے ساتھی اداکار میکال ذوالفقار نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر جاری کیں جس میں انہوں نے داڑھی اور بال بڑھا رکھے ہیں ۔تصاویر اس چیز کو واضح کرتے ہیں کہ فواد خان کردار میں آدھا ڈھل چکے ہیں اور جلد ہی پوری طرح سے کردار میں نظر آئیں گے۔
بلال لاشاری نے فیس بک پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ وہ حمزہ علی عباسی اور فواد خان کے ساتھ فلم بنا رہے ہیں لیکن وہ مولاجٹ کا سیکول نہیں ہے ،اس کی کہانی بالکل مختلف اور نئی ہے ۔ابھی تو صرف فواد خان کی جسمانی تبدیلی عوام کے سامنے آئی ہے جبکہ ابھی تو اس سے بھی زیادہ حیران کن چیزیں تب سامنے آئیں جب فواد خان مولاجٹ اور حمزہ نوری نتھ کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)


