Saturday, 11 February 2017

بالی ووڈ سٹار عامر خان اور شاہ رخ خان کے درمیان دوستی ہو گئی، دونوں کی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل


    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکار عامر خان اور شاہ رخ خان کے درمیان تعلقات بہتر ہونے لگے جس کی ایک واضح مثال دونوں کی مسکراہٹ بھری سیلفی ہے جسے دیکھ کر مداح بے حد خوش ہیں۔ 
    نیو نیوز کے مطابق مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے درمیان جاری سرد جنگ کا بالآخر خاتمہ ہو گیا ۔ دونوں اداکاروں کے تعلقات پچھلے 25سال سے خراب تھے لیکن اب دونوں کی بڑھتی قربتیں بھی ہر زبان زد عام ہیں۔
    بھارت میں ہونے والی ایک تقریب میں دونوں فنکاروں نے 25سال بعد ایک تصویر ساتھ بنوائی اور مزے کی بات یہ تھی کہ یہ کوئی فوٹو گرافر کی بنی ہوئی تصویر نہیں تھی بلکہ دونوں کی ساتھ لی گئی سیلفی تھی جسے شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم ایک دوسرے کو 25سال سے جانتے ہیں لیکن یہ وہ پہلی تصویر ہے جو ہم نے ایک ساتھ لی “۔واضح رہے عامر خان نے اپنا نیا روپ ان کی نئی آنے والی فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ کے لیے بنایا ہوا ہے ۔

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments