نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے صارفین نئے ماڈل آئی فون 8کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اب اس فون میں ایک ایسا فیچر شامل کیے جانے کی خبر آ گئی ہے کہ جان کر صارفین کی بے چینی بڑھ جائے گی۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایک ٹیکنالوجی تجزیہ کار نے انکشاف کیا ہے کہ ’’آئی فون 8میں کمپنی ایسا طاقتور فرنٹ کیمرہ نصب کرنے جا رہی ہے جس سے تھری ڈی سیلفی لی جا سکے گی اور اسے دیگر کئی اہم ایپلی کیشنز میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔‘‘
کے جی آئی سکیورٹیز کے تجزیہ کار منگ چی کاؤ نے بتایا ہے کہ ’’آئی فون 8کا فرنٹ کیمرہ
Infrared module
کا حامل ہو گا جس کے سنسرز سامنے موجود چیز کی جگہ اور تمام زاویوں سے اس کی گہرائی محسوس کرنے کی صلاحیت کے حامل ہو گے۔ فون کا یہ تھری ڈی سسٹم ’’آئی آر لائٹ سگنل‘ موبائل فون سے خارج کرے گا جو سامنے موجود چہرے یا چیز سے جا کر ٹکرائیں گے اور پھر اس چیز یا چہرے کے تمام زاوئیے محفوظ کرکے 1.4میگاپکسل آئی آر ریسیور کے ذریعے واپس فون کو منتقل کرے گا۔ اس کیمرے کے ذریعے صارف کسی بھی گیم کے کردار کے چہرے کی جگہ اپنا چہرہ لگا سکے گا۔ مزید یہ کیمرہ صارف کے چہرے کی پہچان، آنکھ کی پتلیوں کی سکیننگ اور دیگر چیزوں میں بھی استعمال ہو گا۔‘‘
رپورٹ کے مطابق یہ سسٹم ’پرائم سنس‘ نامی فرم کا تیار کردہ ’ایلگردم‘ استعمال کرے گا۔ ایپل نے 2013ء میں اس فرم کی خدمات حاصل کی تھیں جو مائیکروسافٹ کے کینیکٹ گیمنگ سسٹم میں موشن سنسنگ ٹیکنالوجی فراہم کرتی ہے۔منگ چی کاؤ کا کہنا تھا کہ ’’آئی فون 8میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال ایک انقلابی اقدام ہے جو آج سے پہلے کوئی کمپنی کبھی نہیں اٹھا سکی۔ مستقبل میں ایپل اپنے سمارٹ فونز کے بیک کیمرے میں بھی یہی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ آئی فون 8میں پہلے سے بڑی بیٹری، 5اور5.8انچ کے پلاسٹک او ایل ای ڈی ڈسپلے، وائرلیس چارجنگ اور فولڈنگ ایلیمنٹ نصب کیے جائیں گے۔ یہ تمام ٹیکنالوجیز اس قدر مہنگی ہیں کہ آئی فون 8کی پیداوار کمپنی کو 80فیصد زیادہ مہنگی پڑے گی۔‘‘
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments