کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹی وی میزبان اور سوشل میڈیا پر متنازعہ پیغامات کے باعث پہچانے والے وقار ذکا کو زور دار جھٹکا لگ گیا، کسی نامعلوم ہیکر نے نہ صرف ان کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ہیک کرلیے بلکہ ہیکر نے ان سے عوام کو گمراہ کرنے پر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔
00:00/00:00
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں وقار ذکا کو کراچی میں جنید نامی شخص نے مارا تھا، مار کھانے کے عمل کے دوران وقار ذکا نے کہا تھا کہ ” بوس میں نے آپ کو بولا کیا ہے“۔ وقار ذکا کا کہا گیا یہ جملہ سوشل میڈیا پر اتنا مشہور ہوا کہ یہ ان کی باقاعدہ پہچان بن گیا۔ نامعلوم ہیکر نے اسی جملے کے ایک لفظ ” بوس “ کا استعمال کرتے ہوئے وقار ذکا کا ٹوئٹر اور فیس بک اکاﺅنٹس ہیک کرلیے ۔
اکاﺅنٹس ہیک کیے جانے کے بعد ہیکر کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ ” وقار ذکا نامی شخص کو بوس نے ہیک کر لیا ہے، وقار تم غلاظت کا ٹکڑا ہو، عوام کا وقت ضائع کرنے پر ان سے معافی مانگو۔ تم نے اور جنید نے اپنی ذاتی تشہیر کیلئے گزشتہ دنوں پبلسٹی سٹنٹ کیا تھا اور اگر ایسا نہیں کرتے تو نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہو کیونکہ میں یہاں تمہارا سارا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دوں گا، اب تم دیکھو کہ میں تمہارے ساتھ کیا کرتا ہوں“۔
ہیکر کی جانب سے ایک اور پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر وقار ذکا معافی نہیں مانگتے تو ان کی ہر خفیہ ویڈیو، پیغامات ، تصاویر سمیت ہر چیز سوشل میڈیا پر لیک کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ ہیکر نے پہلے وقار ذکا کا فیس بک اکاﺅنٹ ہیک کیا، اکاﺅنٹ ہیک ہونے کے بعد وقار ذکا نے سوشل میڈیا پر یہ خبر دی تو ہیکر نے ان کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بھی ہیک کرلیا۔
waqar zaka account hack , ye to lol ho gya :D
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments