Saturday, 25 February 2017

”کتے ٹہلاتے ہیں ،میم صاحبہ کو بیوٹی پارلر لے کر جاتے ہیں “بھارتی فوجی افسران نے سپاہیوں کو گھریلو کام پر لگا دیا


    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج میں کرپشن اور ماتحت جوانوں کے ساتھ ناروا سلوک کی باتیں منظر عام پر آتی رہتی ہیں لیکن اب بھارتی سپاہیوںنے انکشاف کیا ہے کہ افسران انہیں گھر کے کاموں پر لگا دیتے ہیں اور افسران کی بیگمات ان سے طرح طرح کے گھریلوں کام لیتی ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ افسران کی بیویوں کو بیوٹی پارلر اور بازار لے کر جاتے ہیں ،بچوں کو سکول چھوڑتے ہیں ،کپڑے دھوتے ہیں اور دن بھر افسران کے کتے ٹہلاتے ہیں۔
    00:00/00:00Untitled Video
    بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق 13جنوری 2017کو بھارتی فوج کے لانس نائیک یا گیا پرتاب سنگھ نے سوشل میڈ یا پر ایک ویڈ یو جاری کی تھی جس میں اس نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی سپاہیوں کو افسران کی ذاتی ڈیوٹی کرنے اور ملازم بننے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔اب بھارتی میڈ یا نے دیو لالی کیمپ میں رہنے والے ان فوجی افسران کا پول کھولا ہے جنہوں نے سپاہیوں کو گھریلو کام پر لگا دیا ۔ان میں سے بعض سپاہی گزشتہ پانچ بر س سے فوجی افسران کے گھر ذاتی ملازم بن کر ڈیو ٹیاں سر انجام دے رہے ہیں ۔ایک بھارتی سپاہی نے اپنی دکھ بھری داستان سناتے ہوئے کہا کہ اب تو واشنگ مشین آگئی ہے ورنہ پہلے تو ہاتھ سے کپڑے دھونا پڑتے تھے ۔بھارتی میڈ یا پر چلنے والی ویڈیو میں ایک سپاہی کو بھارتی افسر کے کتے ٹہلاتے بھی دکھا یا گیا ہے ۔
    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی سپاہی تیج بہادر کی ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچادی تھی جس میں اس نے اپنے افسران سے کھانے کے معاملے پر گلے شکوے کیے تھے ،بعد ازاں کچھ اور سپاہیوں نے بھی ہمت کر کے اپنے تحفظات کا اظہار سوشل میڈ یا پر کیا تھا ۔

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments