لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوں تو شادی کے بہت سے فوائد ہیں لیکن اب اس کا ایک ایسا فائدہ سامنے آ گیا ہے جو اس سے پہلے کسی کو معلوم نہ تھا اور اس بارے میں جان کر کنوارے حضرات شادی کرنے کیلئے فوراً تیاریاں شروع کر دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کارنیگی میلن یونیورسٹی کے ریسرچرز کی ایک ٹیم نے تحقیق میں پتہ چلایا ہے کہ شادی کرنے والے افراد کو ذہنی دباﺅ سے مقابلہ کرنے اور بہترین صحت کے حصول کیلئے بہت زیادہ توانائی ملتی ہے اور یہ کنوارے حضرات کی نسبت زیادہ خوشحال اور کم ذہنی دباﺅ و بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔
اس ریسرچ میں 21 سال سے 55 سال کی عمر تک کے 572 افراد کی زندگی کا موازنہ کیا گیا جس دوران یہ معلوم ہوا کہ شادی شدہ افراد کم ذہنی دباﺅ کا شکار ہوتے ہیں جبکہ کنوارے حضرات ذہنی دباﺅ کیساتھ ساتھ ذہنی بیماریوں کا شکار بھی جلد ہو جاتے ہیں۔

تحقیق کے نتائج میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ شادی شدہ افراد میں ایسے مواد پیدا ہونے کی رفتار کہیں زیادہ تھی جو جسم کو مختلف بیماریوں کے خلاف لڑنے کے قابل بناتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments