Friday, 24 February 2017

اس ٹوٹے ہوئے آئی فون میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ اسے ڈیڑھ کروڑ روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے


    نیویارک (نیوز ڈیسک)چھ سال پرانا موبائل فون آپ آج بیچنے کی کوشش کریں تو شائد مفت میں بھی کوئی اسے لینے پر تیار نہیں ہو گا لیکن حیرت کی بات ہے کہ ویب
    eBay 
    پر ایک پرانا اور ٹوٹا ہوا موبائل فون ڈیڑھ لاکھ ڈالر (تقریبا ً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے ) میں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ اس موبائل فون کی نہ صرف سکرین ٹوٹی ہوئی ہے بلکہ پچھلی طرف بھی خراشوں سے بھری ہوئی ہے ، مگر اسے فروخت کیلئے پیش کرنے والے کو بھرپور اُمید ہے کہ یہ ضرور ڈیڑھ کروڑ روپے میں فروخت ہو جائے گا۔
     ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس انوکھے موبائل فون کی خاص بات اس کی پشت پر تحریر ایپل کے بانی سٹیو جابز کا نام اور ایپل کا معمول سے مختلف لوگو ہے۔
    00:00/00:00Untitled Video

    دراصل چھ سال قبل آئی فون
     4S
     کا ایک خصوصی سٹیو جابز ایڈیشن بنایا گیا تھا،جس کا مقصد ایپل کے بانی کو خراج تحسین پیش کرنا تھا ۔اس قسم کے کل 56 موبائل فون بنائے گئے تھے۔ ان کی پشت پر سٹیو جابز کا نام تحریر تھا جبکہ ایپل کے لوگو میں سیب کے کٹے ہوئے حصے کی جگہ سٹیو جابز کا چہرہ نظر آتا تھا۔ یہ خصوصی ڈیزائن جونتھن مارک نے سٹیو جابز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تیار کیا تھا۔ اسے ایپل کی بجائے گولڈ جینی نامی ایک کمپنی نے تیار کیا تھا۔ 
    اب اگر کسی کے پاس یہ نادر موبائل فون موجود ہے تو یقینا اس کی بہت اچھی قیمت مل سکتی ہے، مگر یہاں ایک اور قابلِ ذکر بات ہے۔ غالباً
    eBay
     پر فروخت کیلئے پیش کیا گیا یہ موبائل فون گولڈ جینی کا تیار کردہ اصلی فون نہیں ہے، کیونکہ اصلی فون کا پچھلا کور سنہرے رنگ کا تھا، جبکہ ویب سائٹ پر فروخت کے لئے پیش کئے گئے موبائل فون کا پچھلا کور سیاہ رنگ کا ہے ۔تو یقینا یہ کوئی ایسے صاحب ہیں جو ایک ’انتہائی نادر جعلی‘ موبائل فون بیچنے کی کوشش میں ہیں۔

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments