لندن (نیوز ڈیسک)دہی کے اوپر جمع ہو جانے والے پانی کو اکثر لوگ لائق توجہ نہیں جانتے، اور کچھ تو اسے غیر ضروری چیز سمجھ کر فوراً ضائع بھی کر دیتے ہیں، البتہ سائنسدانوں نے اسے انتہائی ضروری اور مفید چیز قرار دے دیا ہے۔
ویب سائٹ کوکنگ لائٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پانی کو ضائع کرنا درست نہیں کیونکہ یہ پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔ دراصل یہ لسی جیسی غذائیت اور خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور اس میں موجود بھرپور پروٹین ہماری صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دہی استعمال کرنے سے پہلے اس پانی کو دہی میں اچھی طرح مکس کر لینا چاہئیے، اوراگر آپ اس پانی کو دیکھنا پسند نہیں کرتے تو دہی کا ڈبہ کھولنے سے پہلے اسے اچھی طرح ہلا لیں تاکہ یہ پہلے ہی اس میں مکس ہوجائے۔
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments