Monday, 20 February 2017

غلطی سے میموری کارڈ سے ڈیلیٹ ہونے والا ڈیٹا واپس لانے کا طریقہ


    لاہور (کامران اکرم) اوہ نو، نہیں نہیں نہیں، ہر شخص تقریباً ایسے ہی ردعمل کا اظہار کرتا ہے جب اسے یہ احساس ہوتا ہے کہ اس نے غلطی سے اپنے موبائل فون سے وہ تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں جو کسی خوبصورت جگہ پر چھٹیاں  گزارتے ہوئے اتاری تھیں یا کسی دوست یا رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے موقع پر خوبصورت لمحات کو اپنے موبائل فون کے کیمرے کے ذریعے ویڈیوز یا تصاویر کی صورت میں محفوظ کیا تھا۔ یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ گھر میں موجود بچوں کے ہاتھ موبائل فون لگ گیا اور انہوں نے یہ تصاویر یا ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی ہیں۔
    ایسا ہونے پر شدید کوفت ہوتی ہے اور انسان یہ سوچتا ہے کہ کاش ایسا ہونے سے پہلے پتہ چل جاتا لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ یہاں آپ کو کچھ ایسے سافٹ وئیرز اور طریقہ کار کے بارے میں بتایا جائے گا جن کے ذریعے آپ غلطی سے ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر یا ویڈیوز کو واپس لانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ ان میں سے کچھ طریقے استعمال کرنے کیلئے سافٹ وئیرز کی ضرورت ہو گی تاہم کچھ اتنے آسان بھی ہیں جنہیں استعمال کرنا ذرا بھی مشکل نہیں۔ 
    ان طریقوں کے استعمال سے ڈیلیٹ شدہ مواد کو واپس لانے کی 100 فیصد گارنٹی تو نہیں دی جا سکتی لیکن کسی بھی پروفیشنل ریکوری کیلئے پیسے خرچ کرنے سے قبل ان کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں جبکہ زیادہ تر افراد کو ان طریقوں کے استعمال سے کامیابی ہی حاصل ہوتی ہے۔ 
    میموری کارڈ سے ڈیٹا ریکور کرنے کا طریقہ:۔ 
    ریکوری پراسیس میں کودنے سے پہلے یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ جب کسی میموری کارڈ میں سے تصاویر یا کوئی اور مواد ڈیلیٹ کیا جاتا ہے تو موبائل یوزر کو خالی جگہ تو ظاہر کرتا ہے لیکن اصل میں وہ ڈیٹا اس وقت تک موجود رہتا ہے جب تک کوئی اور مواد اس میموری کارڈ میں ٹرانسفر نہ کیا جائے۔ لہٰذا کچھ اور چیزیں میموری کارڈ میں ٹرانسفر کرنے سے پہلے ہی ریکوری پراسیس کو استعمال کرنا ضروری ہے اور اسی صورت میں ہی ڈیلیٹ شدہ تصاویر یا ویڈیوز واپس مل سکتی ہیں۔ 
    ویسے تو ڈیٹا ریکوری کیلئے بہت سارے سافٹ وئیرز دستیاب ہیں تاہم ان میں سے اکثر ایسے ہیں جنہیں استعمال سے قبل خریدنا پڑتا ہے لیکن یہاں کچھ ایسے سافٹ وئیرز کے بارے میں بتایا جا رہا ہے جو بالکل فری ہیں اور انٹرنیٹ سے باآسانی ڈاﺅن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ 
    "CG Security"
     کمپنی کا 
    "PhotoRec"
     سافٹ وئیر بہترین آپشن ہے جو ونڈوز اور میک دونوں کیلئے دستیاب ہے لیکن اس کا انٹرفیس تھوڑا سا مشکل ہے تاہم ایک اور کمپنی 
    "piriform"
     کا سافٹ وئیر 
    "Recuva"
     اس کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے جس کا انٹرفیس انتہائی آسان ہے لیکن یہ سافٹ وئی صرف ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کیلئے دستیاب ہے۔ 
    پہلا سٹیپ:۔ اپنا میموری کارڈ کمپیوٹر کے ساتھ کنیکٹ کریں اور 
    "PhotoRec"
     سافٹ وئیر کو لانچ کریں۔
    دوسرا سٹیپ:۔ اپنے کی بورڈ پر موجود ”ایرو کیز“ کو استعمال کرتے ہوئے فراہم کی گئی لسٹ میں سے اپنا میموری کارڈ سلیکٹ کریں۔( اگر آپ کو میموری کارڈ ڈھونڈنے میں پریشانی ہو رہی ہے تو آپ اس کے سائز کا اندازہ لگا سکتے ہیں)۔ صحیح ڈرائیو لیٹر ڈھونے کے بعد ”اینٹر“ پریس کریں ۔ آپ کے سامنے ایک نئی سکرین آ جائے گی۔

    تیسرا سٹیپ:۔ اب آپ اس سکرین پر موجود آپش 
    "FAT32"
     کو سلیکٹ کریں ۔
    چوتھا سٹیپ:۔ آپ کے سامنے اسی ونڈو پر مزید دو آپشنز "Free"
     اور 
    "Whole"
     آ جائیں گی۔ اگر آپ ڈیلیٹ شدہ مواد واپس لانا چاہتے ہیں تو "Free"
     آپشن پر کلک کریں اور اگر آپ کا میموری کارڈ کرپٹ ہے تو "Whole"
     آپشن کو سلیکٹ کریں۔

    پانچواں سٹیپ:۔ اب یہ سافٹ وئیر میموری کارڈ کی سے ملنے والی فائلز کو سیو کرنے کی جگہ منتخب کرنے کو کہے گا۔ لہٰذا آپ کی بورڈ پر موجود ایرو کیز کے استعمال سے مطلوبہ جگہ کا انتخاب کریں اور پھر کنفرمیشن کیلئے 
    "C"
     کا بٹن دبائیں۔ یہ سافٹ وئیر ریکوری پراسیس شروع کر دے گا اور زیادہ سے زیادہ 30 منٹ میں یہ عمل مکمل ہو جائے گا تاہم سکیننگ کا وقت میموری کارڈ کے سائز پر منحصر ہے۔ امید ہے کہ اس آپشن کے استعمال سے آپ کا اہم ڈیٹا، تصاویر یا ویڈیوز واپس مل جائیں گے۔

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments