Monday, 20 February 2017

ماہرین نے صدیوں پرانا گھر 1400سال بعد پہلی مرتبہ کھول لیا، لیکن اندر کیا تھا؟ دیکھتے ہی انتہائی زوردار جھٹکا لگ گیا، ایک نوجوان۔۔۔۔




    ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں ماہرین آثار قدیمہ نے ایک ہزاروں سال پرانی غار دریافت کی اور جب وہ اس کے اندر گئے تو ایسی چیز نظر آ گئی کہ سب ششدر رہ گئے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق غار کے اندر ایک قدیم انسان کا ڈھانچہ پڑا تھا جسے اس وقت بے دردی سے پتھر مار مار کر قتل کیا گیا تھا۔ اس ڈھانچے کی ٹانگیں کراس 
    (X)
    کی پوزیشن میں تھیں اور اس کی ٹانگوں اور بازوﺅں پر بھاری پتھر رکھے ہوئے تھے۔
    ڈھانچے کے ٹیسٹ کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ اس انسان کا تعلق 430ءسے 630ءکے درمیان کے زمانے سے ہے۔ بلیک آئیل کے علاقے میں واقع اس غار کے اندر یہ حیران کن دریافت یونیورسٹی آف ڈونڈی 
    (Dundee)
    کے ماہرین نے کی۔ تجربات کے بعد ماہرین نے بتایا کہ اس شخص کو 5پتھر مارے گئے جس سے اس کے چہرے اور سر پر شدید چوٹیں آئیں اور اس کی ہلاکت ہو گئی۔ 
    فرانزک ماہر سو بلیک نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے اس شخص کے خدوخال بھی وضع کیے ہیں جن سے اس کا اصل چہرہ مہرہ واضح ہو گیا ہے۔ پروفیسر بلیک کا کہنا تھا کہ ”اس ڈھانچے پر تحقیقات سے ہمیں اس شخص کی زندگی کے متعلق تو بہت کم معلومات حاصل ہوئی ہیں لیکن اس کی سفاکانہ طریقے سے ہونے والی موت کے متعلق ہمیں بہت کچھ معلوم ہوا ہے۔اس کے خاکے سے دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ اچھی شکل کا نوجوان تھا جس کا انجام بہت برا ہوا۔ “

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments