لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے حوالے سے پنجاب حکومت نے انتظامات شروع کر دیے اور کھلاڑیوں کو صدر کے برابر سیکیورٹی دی جائے گی ۔
نیو نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ قذافی سٹیڈیم میں کرانے کے حوالے سے انتظامات شروع کر دیے ہیں اور اس روز سٹیڈیم میں پاک فوج ، رینجرز اور پولیس اہلکار سٹیڈیم میں سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 3سے 5مارچ کے دوران قذافی سٹیڈیم میں دکانوں کو بند رکھا جائے گا جبکہ شائقین کو 4مختلف مقامات سے گزر کر سٹیڈیم جانے کی اجازت ہو گی ۔
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments