لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گاڑی مالکان چوروں سے بہت زیادہ پریشان رہتے ہیں ،اگر انہیں گاڑی کہیں کھلے میدان میں کھڑی کر کے کسی کام سے جانا پڑے تو بس کام کے دوران انہیں گاڑی کا خیال ہی رہتاہے کہیں کوئی گاڑی چوری کر کے ہی نہ لے جائے ،اور کچھ لوگ گاڑی کی انشورنس اور ٹریکر سسٹم لگوانے کا خرچ برداشت نہیں کر پاتے جس کے باعث ان کی گاڑی چوری ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتانے جارہے ہیں جس کے ذریعے آپ کی گاڑی اگر خدانخواستہ کوئی چور لے اڑے تو آپ آسانی کے ساتھ اپنی گاڑی پولیس کی مدد سے واپس حاصل کر سکتے ہیں اور اس میں آپ کا خرچ بھی نہیں آئے گا لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ اس طریقہ کار پر عمل کیاجائے ۔
اپنی گاڑی کو محفوظ بنانے کا سب سے آسان طریقہ کار یہ ہے کہ آپ گاڑی میں ایک سستا اور چھوٹا سا موبائل فون لے کر چھپا دیں جو کہ سٹینڈ بائے کنڈیشن پر زیادہ سے زیادہ دیر نکال سکے،لمبے بیٹری ٹائم والے موبائل فونز انتہائی سستے داموں آج کل مارکیٹس میں دستیاب ہیں جو کہ کم از کم 10دن ایک چارجنگ پر چل سکتے ہیں ۔اس موبائل میں یوفون کی سم ڈالیں کیونکہ یوفون نے پولیس کے ساتھ ’لوکیشن انٹر فیس ‘کا اشتراک کیاہے جس کے ذریعے آپ کی گاڑی کس مقام پرکھڑی ہے جلد سے جلد معلوم کیا جاسکے گا ۔اس موبائل کو سائلنٹ موڈ پر لگا دیں اوریہ اس بات کی تصدیق کر لیں کہ آپ کا چھپایا گیا موبائل فون کرنے پر وائبریشن بھی نہ کرے ۔ایک اور ضروری بات یہ کہ آپ موبائل فون کو کسی پلاسٹک شیٹ میں پیک کر کے رکھیں تاکہ مٹی یا کوئی اور چیز اسے گندا نہ کرے اور وہ ٹھیک طریقے سے کام کرے ۔موبائل فون کو گاڑی میں چھپانے کے بعد آپ کسی دوسرے نمبر سے فون کر کے اس بات کی بھی تصدیق کر لیں کہ آپ کا موبائل ٹھیک طریقے سے کام کر رہاہے یا نہیں ۔
اب جب آپ یہ کر چکے ہیں تو اگر کوئی چور آپ کی گاڑی چرانے میں کامیاب ہو جاتاہے لیکن وہ پولیس کے ہاتھوں نہیں بچے گا ،آپ فوری طور پر اپنے قریبی پولیس سٹیشن پر رابطہ کریں اورانہیں تمام تر صورتحال سے آگاہ کریں پھر وہ آپ کے موبائل فون پر کال کر کے اس کی لوکیشن ٹریس کریں گے جس سے آپ کی گاڑی واپس آپ تک پہنچ جائے گی ۔اس یہ ہر گز نہ بھولیں کہ جب آپ گھر پر موجود ہوں اور وقت ہو تو اسے ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ چارج ضرور کریں کیونکہ یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کو شہر سے باہر جانا پڑے تو اس سے آپ کو یہ سہولت میسر آئے گی کہ آپ کا موبائل فون بھی چارج رہے گا ۔دوسرا آپ اسے شہر سے باہر جاتے ہوئے اپنے کار چارجر سے بھی چارج کر سکتے ہیں ۔

No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments