بارسلونا(ڈیلی پاکستان آن لائن)موبائل فون بنانے والی معروف کمپنی نوکیا نے 3310کے نئے ماڈل کی تصاویر جاری کردی ہیں،اس ماڈل کی یہ تصاویر موبائل ورلڈ کانگریس بارسلونا کی تقریب میں پیش کی گئی ہیں،۔
کمپنی کے سی ای او آرٹو نمیلا نے نمائش کے دوران گفتگو میں کہا ہے کہ نوکیا 3310بہت جلد مارکیٹ میں آرہا ہے اور اس کی قیمت 52امریکی ڈالر رکھی ہے جو پاکستانی5450روپے بنتے ہیں،یہ ماڈل بہت مشہور ہے اور استعمال بھی بہت ہوا ہے،ایسے لگتا ہے کمپنی ایک بار پھر صارفین کو سمارٹ فون سے واپس کی پییڈ کی طرف مائل کرنا چاہتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ماڈل کو رواںسال کے آخر میں مارکیٹ میں لایا جائے گا،اس کو فوکسکن کی مدد سے تیار کیا جائے گا۔ نوکیا نے دنیا بھر میں 10کروڑ 3310موبائل فون فروخت کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments