ٹوکیو (اے پی پی) جاپانی کمپنی نے خالی ٹائلٹ ڈھونڈنے کے لیے ایپ تیارکر لی۔اخبار جاپان ٹائمز کے مطابق جاپانی کمپنی کے ڈی ڈی آئی کا کہنا ہے کہ اس کے ملازمین کمپنی دفاتر میں خالی ٹائلٹ ڈھونڈنے پر بہت ٹائم ضائع کرتے تھے اس لیے کمپنی نے ایک ایپ بنائی ہے جو قریبی خالی ٹائلٹ کے بارے میں صارفین کو آگاہ کرتی ہے۔کمپنی کے مطابق ٹائلٹ کے دروازوں پر سنسر لگائے گئے ہیں جن کا رابطہ مرکزی کمپیوٹر سسٹم سے ہے اور جونہی ایک ٹائلٹ خالی ہوتا ہے سنسرز سسٹم کو اس بارے میں آگاہ کر دیتے ہیں۔
00:00/00:00
امید کی جاری رہی ہے کہ اگر یہ سکیم دفاتر میں کامیاب رہی تو اسے دیگر جگہوں جیسے، ریلوے سٹیشن، شاپنگ سنٹرز اور دیگر عوامی مقامات پر بھی متعارف کروایا جائے گا۔اس بارے میں کمپنی کے ترجمان ڈسوکی مورو کا کہنا کہ لوگ خالی ٹائلٹ کو ڈھونڈنے کے لیے یا پھر ٹائلٹ کے خالی ہونے کا انتظار کر کے، وقت ضائع کرتے ہیں، ہمارا خیال ہے کہ اس ایپ سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔واضح رہے کہ جاپان میں انتہائی ہائی ٹیک ٹائلٹ بنتے ہیں اور ان میں سے کچھ کی قیمت 12 ہزار ڈالر تک ہوتی ہے۔ ان ٹائلٹس میں صفائی کا خودکار نظام نصب ہوتا ہے یہ صارف کی صفائی کا کام بھی خود ہی انجام دیتے ہیں۔اب جاپانی کمپنیاں یورپ میں یہ ٹوائلٹس متعارف کروانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments