Sunday, 18 October 2015

دنیا کی سب سے خطر ناک یو ایس بی بنا لی گئی جسے آپ کبھی غلطی سے بھی استعمال نہ کرنا چاہیں گے


    ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) دفاتر میں کام کرنے والے افراد ہوں یا طلبہ، یو ایس بی ڈرائیو آج کل ہر شخص کی ضرورت بن چکی ہے۔ لوگ اس کے ذریعے نہ صرف ڈیٹا ایک ڈیوائس سے دوسری میں منتقل کرتے ہیں بلکہ اسے ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، لیکن لوگ یہ نہیں جانتے کہ یہ چھوٹی سی یو ایس بی ڈرائیو ان کے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ یا ٹی وی کے لیے کس قدر خطرناک ہو سکتی ہے۔
    آپ یہ جان کر حیران ہو جائیں گے کہ اس یوایس بی کے ذریعے کمپیوٹر، ٹی وی یا کسی بھی اور ڈیوائس کو ایک لمحے میں ناکارہ بنایا جا سکتا ہے کیونکہ اس کے ذریعے ڈیوائس کی سگنل لائنز میں 220وولٹ کرنٹ دوڑایا جا سکتا ہے جو کسی بھی ڈیوائس کو ایک لمحے میں جلاکر بھسم کر دینے کے لیے کافی ہے۔
    ’’ڈارک پرپل‘‘ نامی روسی ہیکر نے ایسی یو ایس بی بنا ڈالی ہے جو ڈیوائس میں 220وولٹ کرنٹ گزارنے کے صلاحیت رکھتی ہے۔ ہیکر نے اس یو ایس بی کے کامیاب تجربے کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ہیکر یہ یو ایس بی ایک لیپ ٹاپ سے منسلک کرتا ہے۔ جیسے ہی یو ایس بی منسلک ہوتی ہے لیپ ٹاپ کا ڈسپلے غائب ہو جاتا ہے اور دوبارہ بارہ پاور کا بٹن دبانے کے باوجود لیپ ٹاپ آن نہیں ہوتا۔ ہیکر چارجر لگانے کے بعد بھی لیپ ٹاپ کو سٹارٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ناکام رہتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یو ایس بی نے منسلک ہوتے ہی لیپ ٹاپ کا سرکٹ جلا کر اسے بالکل ناکارہ بنا دیا تھا۔ آئندہ آپ بھی نئی یو ایس بی خریدتے یا اپنی یو ایس بی کسی کو دیتے وقت ذرا احتیاط سے کام لیں، ایسا نہ ہو کہ وہ ہیکر ہو اور واپسی پر آپ یوایس بی اپنی ڈیوائس سے منسلک کریں اور پھر ہاتھ ملتے رہ جائیں۔

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments