لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ابھی ایک سال سے کم عرصہ ہی ہوا ہے کہ معروف کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو نے آئی 8ہائبرڈ سپورٹس کار متعارف کروائی ہے لیکن افواہیں پھیل رہی ہیں کہ بی ایم ڈبلیو ایک اور الیکٹرک ماڈل پر بھی کام کر رہی ہے۔برطانوی جریدے ڈیلی میل کے مطابق بی ایم ڈبلیو کے اس نئے ماڈل میں 4سیٹیں ہوں گی ،آئی 8ماڈل کی طرح اس کارکی سیٹوں میں بھی کاربن فائبر شیل شامل ہو گا۔بی ایم ڈبلیو کے اس نئے ماڈل کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ کار ایک گیلن پٹرول میں 706میل فاصلہ طے کرے گی یعنی0.4لیٹر فیول کے ساتھ 100کلومیٹر سفر طے ہو گا،اس کی وجہ اس ماڈل کا ہائبرڈ الیکٹرک انجن ہو گا۔ یہ کار آئی 8ماڈل کے مقابلے میں وزن میں ہلکی ہو گی۔ اس حوالے سے بھی افواہیں موجود ہیں کہ یہ کارمحض ایک ماڈل کے طور پر بنائی جا رہی ہے اور کبھی فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش نہیں کی جائے گی۔
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments