شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ عرب امارات دنیا کا وہ پہلا ملک بننے جا رہا ہے جو 2020 کے آغاز میں ہونیوالی ایکسپو نمائش سے قبل ملک بھر میں 5جی نیٹ ورک کا افتتاح کر دے گا ۔
متحدہ عرب امارات کی ایک مواصلاتی کمپنی اتصالات کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد جلفار کا کہنا ہے کہ ہم 5جی چلانے والی دنیا کی پہلی قوم بننے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں جہاں پوری ریاست میں 5جی نیٹ ورک چلایا جاسکے گا۔جلفار نے اس بات کی بھی تصدیق کر دی ہے کہ وہ2020میں مستقبل کے پہلے اور سمارٹ ترین ضلع میں دنیا کی بہترین نمائش کا انعقاد کرنے والے ہیں اور اس حوالے سے تکنیکی عملہ بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتصلات نے یو اے ای میں ہونی والی نمائش میں 5جی متعارف کرائے گا جس سے اس وقت 25ملین لوگ مستفید ہو سکیں گے ۔دبئی اور ابوظہبی کے درمیان ہونے والی اس نمائش میں مہمانوں اور شراکت داروں کو خدمات فراہم کرنے کیلئے تین بین الاقوامی ائیرپورٹس کام میںلائے جا ئیں گے تاکہ آنے والوں کو کوئی دقت نہ ہو۔
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments