Wednesday, 21 October 2015

کیا آپ کو معلوم ہے آئی فون کے پیچھے اس طرح کی سفید لکیریں کیوں ہوتی ہیں؟

نیویارک (نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے جب ستمبر میں اپنے نئے آئی فون 6 اور 6پلس کو متعارف کروایا تو ان کے ڈیزائن کے ایک نئے پہلو نے فوری طور پر صارفین کی توجہ کھینچ لی۔ نئے آئی فون کی پچھلی طرف بالائی اور زیریں حصے پر سفید لکیریں نظر آتی ہیں جن کے بارے میں کچھ صارفین نے تجسس اور کچھ نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا، البتہ ان لکیروں کا مقصد کسی کو بھی معلوم نہیں تھا۔
یہ سفید لکیریں آئی فون کے پہلے ماڈلز پر موجود لکیروں کی نسبت بہت موٹی اور واضح ہیں جبکہ نئے فون پرانے ماڈلز کی نسبت باریک اور ہلکے ہیں۔ جریدے ”بزنس انسائیڈر“ کا کہنا ہے کہ جب ایپل سے ان لکیروں کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو صاف جواب دے دیا گیا، جس کے بعد جریدے نے ٹیکنالوجی کمپنی 
IFIXIT
کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ جیف سنائیڈر سے رابطہ کیا۔
سنائیڈر نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ لکیریں دراصل فون کے سگنلز کے لئے باہر نکلنے کا راستہ فراہم کرتی ہیں اور موبائل فون کے عقبی کیس سے سگنلز کی نقل و حمل کے لئے تیز رفتار چینلز کا کام یہی لکیریں دیتی ہیں۔ جریدے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایپل اپنے آنے والے ماڈلز میں اس ڈیزائن کو تبدیل کرنے کے لئے کوشاں ہے، اور اس ضمن میں نئے ڈیزائن کی تیاری پر کام شروع ہو چکا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Thanks For Comments