نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) طویل سفر انسان کو اس قدر تھکا دیتا ہے کہ توانائی کی بحالی میں کئی دن لگ جاتے ہیں، اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کارساز ادارے اپنی تیارکردہ کاروں کو سفر کے لیے آرام دہ بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہیں۔معروف کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیونے اپنی نئی بی ایم ڈبلیو 7سیریز کاروں میں ایسی سیٹیں بنائی ہیں کہ انسان اس میں طویل ترین سفر کرنے کے بعد بھی خود کو ہشاش بشاش محسوس کرے گا۔
کمپنی نے ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی ہے کہ کار کی سیٹیں مسافر کوسفر کے دوران مسلسل مساج کرتی رہتی ہیں جس کے باعث اسے کبھی تھکاوٹ نہیں ہوتی۔ 7سیریز کاروں میںآرام دہ اور مساج کرتی ہوئی سیٹوں کے سامنے ایک میز بنائی گئی ہے، ہر سیٹ کے سامنے ٹی وی سکرین نصب ہے جس پر مسافر اپنی پسند کے پروگراموں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ گاڑی میں خودکار ایئرکنڈیشن سسٹم نصب کیا گیا ہے جوسفر کو اور بھی آرام دہ بنا دے گا۔گاڑی کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اسے سٹیئرنگ کے ذریعے ہی نہیں بلکہ اشاروں کے ذریعے بھی چلایا جا سکے گا۔اس کے بعض فنکشن ایسے ہیں جو ڈرائیور سیٹ کے سامنے نصب ایک ٹچ سکرین سے کنٹرول کیے جائیں گے۔ کار اس سال خزاں کے موسم میں شورومز کی زینت بنے گی اور 81ہزار برطانوی پاﺅنڈز یعنی تقریباً 1کروڑ 28 لاکھ میں خریدی جا سکے گی۔
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments