Thursday, 29 October 2015

واٹس ایپ صارفین کیلئے تشویشناک خبر، ماہرین نے خبردار کردیا



    نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ اس وقت شاید دنیا کی سب سے مقبول ترین چیٹنگ ایپلی کیشن بن چکی ہے مگر یہ جان کر تمام واٹس ایپ صارفین کے ہوش اڑ جائیں گے کہ یہ ایپلی کیشن آپ کے فون سے آپ کا انتہائی اہم ڈیٹا بھی چرارہی ہے۔ چیک ریپبلک کی برنو یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے تحقیق کاروں نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ واٹس ایپ کی ایپلی کیشن صارفین کے فون سے ان کے محفوظ شدہ فون نمبرز اور کالز کی تفصیلات چرا کر واٹس ایپ کے کمپیوٹرز میں محفوظ کرتی رہتی ہے۔
    تحقیق کاروں نے ایک سافٹ ویئر بنا کر واٹس ایپ اور اینڈرائیڈ فون کے سرورز کے مابین ہونے والی ”کمیونیکیشن“ کا سراغ لگایا۔ اس دوران انہیں معلوم ہوا کہ اینڈرائیڈ سرور سے بہت سا ڈیٹا واٹس ایپ کے سرور پر منتقل ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کیونکہ یہ ڈیٹا واٹس ایپ کے انتہائی محفوظ کمپیوٹرز میں جمع ہو رہا ہے اس لیے ہیکرز کے ہتھے چڑھنے کا کا امکان نہیں لیکن خطرہ بہرحال موجود ہے اور  صارفین کی انتہائی نجی معلومات واٹس ایپ کے پاس ضرور جمع ہو رہی ہیں۔ماہرین نے کہا تھا کہ ہم نے اپنی تحقیق میں جو ڈیٹا حاصل کیا ہے وہ واٹس ایپ کے فرانزک تجزئیے سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے جو مزید تحقیقات کے لیے معاون ثابت ہو گا۔

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments