Wednesday, 21 October 2015

”تم نے دھوکہ کیا“ زونگ نے پی ٹی اے کو قانونی نوٹس بھیج دیا


    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون کمپنی زونگ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) پر ناقص سپیکٹرم فراہم کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے اسے 40 ملین امریکی ڈالر (تقریباً4ارب پاکستان پاکستانی روپے) کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ ویب سائٹ 
    propakistani.com 
    کے مطابق زونگ کا موقف ہے کہ پی ٹی اے نے سپیکٹرم کی نیلامی کرتے ہوئے اسے ایسا سپیکٹرم نیلام کردیا کہ جس میں شور اور خرابیاں پائی جاتی ہیں۔ ان نقائص کی وجہ 
    DECT 6.0 
    ڈیوائسز کا بکثرت استعمال بتایا گیا ہے۔ زونگ نے اپنے وکیل کے ذریعے بھیجے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ پی ٹی اے نے فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ
    (FAB) 
    کے ساتھ مل کر ایسا سپیکٹرم نیلام کردیا کہ جس میں نقائص پائے جاتے تھے اور یہ نقائص نیلامی سے پہلے بھی موجود تھے۔
    وہ عرب ملک جہاں غیر ملکیوں کو ڈرائیونگ لائسنس نہیں ملا کرے گا 
    واضح رہے کہ زونگ نے بھی دیگر کمپنیوں کے ساتھ 2014ءمیں نیلامی میں حصہ لیا تھا اور اسے 1920-1930اور 2110-2120 میگا ہرٹز 3
    G
    نیٹ ورک سروس کا سپیکٹرم دیا گیا تھا۔ 
    DECT 6.0 
    ڈیوائسز بھی 1920-1930
    MHz
    سپیکٹرم میں ہی کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے مبینہ طور پر زونگ کے سپیکٹرم میں دخل اندازی ہورہی ہے۔ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ زونگ نے اب پی ٹی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے 5
    MHz
    کا متبادل سپیکٹرم اور اس کے ساتھ مزید 5میگا ہرٹز سپیکٹرم کی قیمت اور نقصانات کے ازالے کے لئے 40ملین ڈالر ادا کئے جائیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے کے ایک نمائندہ کا کہنا ہے کہ معاملات کو باہم رضامندی سے حل کرنے پر اتفاق ہو چکا ہے۔

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments