Thursday, 29 October 2015

مائیکرو سافٹ نے اپنی نئی ایپ کا نام ’پرچی‘ رکھ دیا


    نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور سافٹ وئیر کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنی ایک نئی ایپ ’پرچی‘ ریلیز کردی ہے ،حسن اتفاق یہ ہے کہ ایپ ایسے وقت میں ریلیز کی گئی ہے جب وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پرچی ہاتھ میں لئے امریکی صدر اوباما سے ملاقات کی ہے۔
    مائیکروسافٹ نے اس ایپ میں مختلف فیچرز رکھے ہیں جن میں نوٹس کو اکٹھا کرکے ان کی لسٹ بنانا شامل ہے۔کمپنی کاکہنا ہے کہ اس ایپ کی وجہ سے آپ اپنے تمام بکھرے ہوئے نوٹس کو یکجا کرکے اپنے موبائل میں رکھ سکیں گے اور جب کسی کے سامنے بات کرنی ہوتو اپنے ساتھ کاغذ رکھنے کی بجائے موبائل کا استعمال کرسکیں گے۔مائیکروسافٹ کا مزید کہنا ہے کہ اس طریقے سےنہ صرف آپ کے نوٹس محفوظ رہیں گے بلکہ مستقبل میں آپ جب بھی چاہیں نکال کر ان سے فائدہ اٹھا سکیں ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ بہت جلد یہ ایپ تمام موبائلز کے ساتھ ہم آہنگ کردی جائے گی۔

    وزیراعظم نواز شریف کی اس پرچی والی عادت کی وجہ سے نواز لیگ اور اس کے چاہنے والوں کی کافی سبکی ہورہی ہے اور سوشل میڈیا پرمیاں نوازشریف کا کافی مذاق اڑایا جارہا ہے۔کئی پیجز ان کی مختلف سربراہان مملکت کے ساتھ ملاقات کی تصاویر یہ کہہ کر شیئر کررہے ہیں کہ وزیراعظم کو یہ باتیں پرچی پر لکھنے کی بجائے زبانی یاد کرلینی چاہئیں۔دوسری جانب امریکی میڈیا میں بھی ان کی پرچی کی عادت کو کافی تضحیک کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments