ایپل نے آئی فونز کی سکرین کے اوپر انتہائی حساس بمپرلگائے ہیں جو سکڑنے اور پھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک سینسر بھی لگایا گیا ہے جو آئی فون کے گرنے کا اندازہ لگا کر ان بمپرز کو متحرک کردے گا، جس سے یہ بمپر پھیل کرسکرین کے اوپر کی طرف ابھر آئیں گے اور سکرین کے زمین پر لگنے کی صورت میں اسے ٹوٹنے سے بچائیں گے۔
آئی فون صارفین ان بمپرز کو ایک ایپلی کیشن کی شکل میں اپنے آئی فونز میں دیکھ بھی سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن کا نام
Active screen protection for electronic device
ہے، آپ اس کو کھولیں گے تو ڈسپلے کے چاروں کونوں پر آپ کو بمپر نظر آئیں گے جو لچک دار پلاسٹک، باریک دھات یا پولیمرسے بنائے گئے ہیں۔
ایپل نے آئی فون ایس 6اور ایس6پلس کی سکرین میں مضبوط شیشہ لگایا ہے اور ایلومینیئم کی مضبوط باڈی بنائی ہے لیکن پھر بھی ان آئی فونز کی سب سے نازک چیز سکرین ہی تھی جو زمین پر گرنے کی صورت میں چکنا چور ہو سکتی تھی۔ ایپل نے سکرین کومحفوظ رکھنے کے لیے یہ سسٹم تو تیار کر لیا ہے لیکن ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کمپنی کب ان بمپر کی پروڈکشن شروع کرے گی اور کب انہیں آئی فونز میں نصب کرے گی۔
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments