Thursday, 29 October 2015

فیس بک میں سب سے بڑی تبدیلی، گوگل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی، لیکن ایک کام جو اس کے بعد تمام صارفین کو ضرور کرنا چاہیے۔۔۔



    نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک اپنی مقبولیت میں پہلے ہی گوگل پلس اور ٹوئٹر سے بہت آگے ہے مگر اس نے گوگل اور ٹوئٹر کو مزید زک پہنچانے کے لیے ایک اور انقلابی اقدام کا اعلان کر دیا ہے ۔اب تک فیس بک کے صارفین 2ٹریلین سے زائد پوسٹس کر چکے ہیں اور فیس بک نے ان پوسٹس کو ان کی اقسام کے لحاظ سے ترتیب دینے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ سرچ کے آپشن میں جا کر کوئی بھی کسی مخصوص قسم کی پوسٹس ایک جگہ دیکھ سکے اور اسے اس کام میں آسانی رہے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ صارفین کو ٹوئٹر اور گوگل کی طرف جانے روکنا اور اپنی طرف راغب کرنا ہے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ اجنبی لوگ آپکی پوسٹس نہ سرچ کر سکیں تو اپنی پرائیویسی سیٹنگز ضرور تبدیل کر لیں.
    فیس بک کے پراڈکٹ منیجر روسیاو کازی کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین روزانہ فیس بک پر کچھ نہ کچھ سرچ کرتے ہیں۔ ہم ان صارفین کے لیے آسانی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم صارفین کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس وقت دنیا میں کس چیز کا رجحان بڑھ رہا ہے، کیا چیزیں مقبولیت کھو رہی ہیں اور بالکل اس وقت کیا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ جب آپ لوگوں کے مختلف نظریات کو ایک جگہ اکٹھا کردیتے ہیں تو اصل کہانی سامنے آ جاتی ہے۔ ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ ہمارے صارفین کسی ایک پوسٹ کی بجائے پوری کہانی جاننے کی پوزیشن میں ہوں۔

      No comments:

      Post a Comment

      Thanks For Comments