Wednesday, 15 February 2017

دبئی کے رہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی،اب نقل وحرکت کیلئے ڈرون طیاروں میں اڑیں گے


    دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دبئی کے رہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی،اب نقل وحرکت کیلئے ڈرون طیاروں میں اڑیں گے۔
    اس بات کا اعلان دبئی میں شاہراہوں اور مواصلات کے سربراہ میتھیو الطائر نے عالمی سربراہان حکومت کے اجلاس میں کیا، میتھیو الطائرنے کہا ہے کہ چائنا کا ماڈل ’ای ہینگ184‘ پہلے ہی آزمائشی پروازیں کامیابی سے کر چکا ہے،یہ ڈرون ایک سو کلو گرام تک وزنی ایک مسافر کے ساتھ آدھے گھنٹے تک پرواز کی صلاحیت کا حامل ہے۔
    دبئی میں رواں برس سے ایسے مسافر بردار ڈرون اڑیں گے جن میں ایک مسافر کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی،ریاست میں مسافر بردار ڈرونز کی باقاعدہ پروازوں کا آغاز اس برس جولائی میں ہو جائے گا۔
    اس ڈرون میں کنٹرول کے لیے صرف ایک ٹچ سکرین نصب ہے،محکمہِ مواصلات کی جاری کردہ ویڈیو کے مطابق اسے کمانڈ سینٹر سے خودکار پائلٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے،اس کی رفتار سو میل فی گھنٹہ بتائی گئی ہے اور ایک بیٹری پر یہ 30 میل کی اڑان بھر سکتا ہے۔
    خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق الطائر نے کہا کہ یہ صرف ایک ماڈل نہیں، بلکہ ہم نے اس پر بیٹھ کر دبئی کی فضاو¿ں میں اڑنے کا تجربہ کیا ہے،اس ڈرون کو جون 2016 میں امریکی ریاست نیواڈا میں بھی آزمایا جا چکا ہے۔
    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل کی اربن ایروناٹکِس نے اعلان کیا تھا کہ فوجی مقاصد کے لیے تیارکردہ اس کا مسافر ڈرون، کورمورانٹ2020 میں فوج کے حوالے کیا جا سکے گا،چودہ لاکھ ڈالر کی لاگت سے بنایا جانے والا یہ ڈرون پانچ سو کلوگرام وزن کے ساتھ ایک سو پندہ میل فی گھنٹے کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے۔

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments