سیﺅل(ڈیلی پاکستان آن لائن )سام سنگ نے ری فربشڈ گلیکسی نوٹ 7کو ترقی پذیر ممالک میں فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ،یہ سمارٹ فونز جون میں فروخت کیلئے پیش کیے جانے کا امکان موجود ہے ۔
ایکسپریس ٹریبون کے مطابق سام سنگ نے خسارے کا ازالہ کرنے کے مقصد سے ری فربشڈ گلیکسی نوٹ7ترقی پذیر ممالک میں فروخت کرنے کیلئے پیش کرنے کافیصلہ کیاہے کیونکہ گزشتہ برس لانچ ہونے والے نوٹ 7میں آگ لگنے اور بیٹری پھٹنے سے کئی واقعات سامنے آئے جس کے بعد کمپنی نے دنیا بھر سے اپنے فونز واپس منگوا لیے تھے جن کی تعداد تقریباً 25لاکھ بتائی جاتی ہے ۔
موبائل فونز کی چیکنگ کے دوران دو لاکھ کے لگ بھگ نوٹ 7تباہ کیے گئے لیکن سام سنگ کے پاس اب بھی بڑی تعداد میں موبائل فونز موجود ہیں جنہیں مناسب قیمتوں پر ترقی پذیر ممالک میں ری فربش کرکے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔رہی فربشڈ نوٹ 7میں 3500ایم اے ایچ بیٹری کی جگہ 3000ایم اے ایچ بیٹری لگائی گئی ہے جس سے فون کے پھٹنے یا آگ پکڑنے کا خطرہ نہیں رہے گا جبکہ باقی تمام فیچرز ویسے کے ویسے ہی رہنے دیئے گئے ہیں ۔اگرچہ یہ بھی طے ہوچکا ہے کہ مذکورہ ری فربشڈ گیلکسی نوٹ 7 کوغریب اور ترقی پذیر ممالک میں فروخت کیا جائے گا لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کی قیمت کتنی ہوگی۔

No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments