ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور ’’کھلاڑی اداکار ‘‘ اکشے کمار نے اپنی رواں سال جون میں ریلیز ہونے والی نئی فلم ’’ٹوائلٹ، ایک پریم کتھا ‘‘ کی تصاویر شیئر کر دیں ،تصویر میں دولہے کا روپ دھارے اکشے کمار سرخ جوڑے میں ملبوس اپنی ’’دلہن ‘‘بھومی پڈنیکرکے ساتھ جڑ کر کھڑے ہیں ۔بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’اے بی پی نیوز ‘‘ کے مطابق بالی وڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے جون میں سینماؤں کی زینت بننے والی اپنی نئی فلم ’’ٹوائلٹ،ایک پریم کتھا ‘‘ کی پہلی تصویر شیئر کر دی ہے ،تصویر میں اکشے کمار دولہا بنے اکشے سرخ رنگ کی پگڑی،پیلے رنگ کا سوٹ اور گلے میں نوٹوں کا ہار پہن کر سرخ رنگ کے لہنگے میں ملبوس اپنی دلہن بھومی پڈنیکرکے ساتھ بالکل ایسے کھڑے ہیں جیسے کوئی نوبیاہتا جوڑا فوٹو گرافرکو خصوصی طور پر ’’پوز‘‘ دیتا ہے ۔اکشے کمار کا کہنا ہے کہ ’’ٹوائلٹ ،ایک پریم کتھا ‘‘ محبت کی منفرد کہانی ہے ،فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے پر اپنے فینز کے لئے اس فلم کی ایک تصویر شیئر کر رہا ہوں ،جسے 2جون کو آپ سینماؤں میں دیکھ سکیں گے ۔
واضح رہے کہ اکشے کمار کو فلم’’ ٹوائلٹ ایک پریم کتھا ‘‘میں شادی کی غلط روایات پیش کرنے اور فلم کے نام پر مقامی افراد اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے مخالفت کے باعث فلمساز کو ابتدا میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔نیراج پانڈے کی فلم ’’ دم لگا کے ہیشا‘‘ کی سٹار بھومی پیڈنیکر اکشے کمار کے مقابل اس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔فلم ’’سپیشل 26‘‘ اور ’’بے بی‘‘ کے بعد اکشے کمار کی یہ تیسری فلم نیراج پانڈے کے ساتھ ہوگی۔ فلم 2جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments