Thursday, 9 February 2017

The AMAZING Brabus 850 6.0 Biturbo 'iBusiness' S-Class - IAA Frankfurt 2013 (1080p Full HD)

2014 S-Class Video Brochure (Long Form)

Vision accomplished. The new S-Class - Mercedes-Benz original

Driven: Feature presentation of the E-Class – Mercedes-Benz original

پاک بحریہ کی امن مشقیں،36ممالک کی بحریہ کے جہاز پاکستان پہنچنا شروع


    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کی امن مشقوں میں شرکت کیلئے 36ممالک کی بحریہ کے جہاز پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے ۔
    ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں کل سے شروع ہونی والی 5روزہ بحری امن مشقوں میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے 36ممالک کی بحریہ کے جہاز کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں آج روس اور سری لنکا کے بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گئے ہیں۔
    پاک بحریہ کے زیر اہتمام بحری امن مشقوں کا آغاز کل سے ہو گا ۔آج دیگر 9 ممالک کے بحری جہاز بھی پاکستان پہنچ جائیں گے۔

    چین نے دنیا کا دوسرا بڑا شمسی ڈرون تیارکرلیا




      بیجنگ(آئی این پی )چین اپنے سب سے بڑے شمسی توانائی سے چلنے والے ڈرون کی کارکردگی اس سال ٹیسٹ کرے گا۔چین کی اکیڈمی برائے ائیروسپیس ائیرڈائنامکس(سی اے اے اے )کے چیف انجینئر شی وین کے مطابق بوئنگ737مسافر طیارے کے پروں سے بھی چوڑے 400میٹر پر رکھنے والے رینبو سیریز کے اس ڈرون نے ابھی صرف پہلی فل سکیل ٹیسٹ فلائٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔یہ ڈرون دنیا کا دوسرا سب سے بڑا طاقت ور ڈرون ہے جبکہ پہلے نمبر پر ناسا کا ماڈل ہے۔
      یہ دنیا بھر میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور کارکردگی کی استعداد رکھنے والا ڈرون ہے،یہ ڈرون زیادہ دیر تک اور انتہائی زیادہ بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،اس کی مرمت آسان اور سادہ ہے ۔چیف انجینئر نے اس کی زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں تاہم اتنا کہا کہ یہ ڈرون 20 سے 30کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کرسکتے ہیں اور اس کے کروز کی رفتار 150سے 200کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔یہ بغیر انسان کے پرواز کرنے والا پیشگی وارنگ دینے،فضائی ماحول سے باخبر کرنے،آفات کے بارے میں آگاہ کرنے اور موسمی حالات کی خبر دینے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

      ٹرمپ سوشل میڈیا ایپ پربھی نفرت کی علامت بن گئے


        سلیکان ویلی( آن لائن ) امریکی انجینئر کی جانب سے دو لوگوں کی مشترکہ نفرت کی بنا پر انہیں دوست بنانے والی ایپ تیار کی گئی ہے لیکن اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپ میں نفرت کی علامت کے طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کو شامل کیا گیا ہے۔
        ”ہیٹر“ (Hater)
         نامی یہ ایپ جو ایپل آئی ٹیون اور گوگل پلے اسٹور سے مفت میں ڈائون لوڈ کی جاسکے گی، 2 افراد کو مشترکہ ناپسند یا نفرت کی بنیاد پر آپس میں دوست بناتی ہے۔ اسے برینڈن ایلپر نامی امریکی انجینئر نے تیار کیا ہے۔برینڈن کا کہنا ہے کہ ”ہیٹر“ بھی دراصل ان کی حس مزاح کا نتیجہ ہے جسے انہوں نے امریکا میں بڑھتی ہوئی نفرت کے پیش نظر تیار کیا ہے تاکہ ناپسندیدگی کی بنیاد ہی پر سہی لیکن لوگ ایک دوسرے سے محبت کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ یہ ایپ ایک طرح سے امریکی صدر کی پالیسیوں اور فیصلوں کے خلاف احتجاج بھی ہے کیونکہ اس میں نفرت کی علامت کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو سب سے زیادہ نمایاں کیا گیا ہے۔
        انجینئر کا خیال ہے کہ دوسرے احساسات اور جذبات کی طرح نفرت بھی ہماری زندگی کا ایک اہم جزو ہے لیکن عام طور پر ہم اسے دوسروں سے چھپاتے ہیں تاکہ دوسروں کے سامنے اچھے نظر آئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایپ کسی بھی انسان کے سچے جذبات کی ترجمانی کرتی ہے اور اسے استعمال کرتے ہوئے 2 افراد ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں، اس طرح ان میں دوستی یا محبت بھی زیادہ حقیقی بنیادوں پر قائم ہوسکے گی۔

        پاکستان میں آ رہا ہے 4G سے بھی زیادہ تیز انٹرنیٹ، کتنی سپیڈ ہو گی اور کون سی کمپنی لا رہی ہے؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی


          لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں
           3G
           اور
           4G
           انٹرنیٹ آنے کے بعد سست رفتار انٹرنیٹ سے ہونے والی کوفت سے سب کی جان چھوٹ چکی ہے اور اب اس سے بھی زیادہ تیز رفتار انٹرنیٹ پاکستان میں متعارف  کرائے جانے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔
          انٹرنیٹ کمپنی وائی ٹرائب نے پاکستان میں پہلا 
          LTE-Advanced(LTE-A)
           انٹرنیٹ متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور رواں سال مئی میں عوام اس سے مستفید ہو سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وائی ٹرائب نے نیٹ ورک کی تنصیب کیلئے ہواوے کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے جسے
           4.5G
           بھی کہا جاتا ہے، وائی ٹرائب اس وقت کم از کم پانچ شہروں میں سروسز مہیا کر رہی ہے۔ 
          اس نئے نیٹ ورک کے ذریعے اگلے چند مہینوں میں وائی ٹرائب ہر کنکشن پر
           100 Mbps
           سپیڈ فراہم کرنے کے قابل ہو جائے گی جبکہ
           2018
          ءکے اختتام تک یہ رفتار بڑھا کر
           200 Mbps
           کر دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ جب گاہک کے گھر لگنے والے آلات بھی جدید کر دئیے جائیں گے تو اسی ٹیکنالوجی کے ذریعے 2019ءتک انٹرنیٹ کی رفتار
           400 Mbps
           ہو جائے گی۔
          اس نیٹ ورک کی تنصیب سے وائی ٹرائب جنوبی ایشیاءاور مشرق وسطیٰ میں
           3.5Ghz
           سپیکٹرم پر اس ٹیکنالوجی کو فراہم کرنے والی پہلی کمپنی بن جائے گی۔
          وائی ٹرائب سپروائزری بورڈ کے چیئرمین اور برطانوی حکومت کے سابق وزیر شاہد ملک نے اس سرمایہ کاری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”چھ ماہ کے دوران، پاکستان کے 10 لاکھ سے زائد گھروں میں دنیا میں اب تک کی سب سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے وائرلیس انٹرنیٹ سروس استعمال کر رہے ہوں گے۔ عملی طور پر، اس کے باعث وائی ٹرائب کی جانب سے صارفین کو فراہم کئے جانے والے ڈیٹا میں ایک انقلاب آئے گا، لیکن اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے ہر صارف کو
           100 Mbps
           کی تیز ترین رفتار ملے گی۔
          پاکستان میں اس طرح کی رفتار سے متعلق پہلے کبھی نہیں سنا گیا اور اگر آپ اس کیساتھ فراہم کئے جانے والے ڈیٹا لمٹ کو بھی ملا لیں، تو ہم پاکستان میں سب سے بہترین انٹرنیٹ پیکیجز فراہم کرنے کے قابل ہوں گے، جو رفتار، ڈیٹا اور اعتماد کے لحاظ سے زبردست ہوں گے۔“

          پی ایس ایل میچز انٹرنیٹ پر دیکھنے کے خواہشمندوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور ٹیپ میڈ ٹی وی نے انتہائی شاندار خوشخبری سنا دی ،بہترین سروس متعارف کروا دی


            لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹر پاکستان سپرلیگ میں شاندار شمولیت کی تیاریوں میں مصروف ہے اورساتھ ہی وہ اپنے مداحوں کی دلچسپی اور آسانی کے لیے بھی کئی اقدامات کر رہی ہے۔ چنانچہ اس نے اپنے میچز مداحین تک باآسانی پہنچانے کے لیے تیزی سے ترقی کرتے آن لائن سٹور ویل ڈاٹ پی کے(Well.pk)اور ایچ ڈی ٹی وی ٹیپ میڈ (TapMad)کے ساتھ اشتراک کا معاہدہ کر لیا ہے جس کے بعد ویل ڈاٹ پی کے اور ٹیپ میڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے پارٹنر بن گئے ہیں۔
            اس اشتراک کا مقصد یہ ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مداحوں کو اپنی پسندیدہ ٹیم کے میچ دیکھنے کے لیے انٹرنیٹ نہ کھنگالنا پڑے اور اس کے تمام میچ انہیں ایک ہی جگہ پر، بہترین لائیو سٹریمنگ کے ساتھ مہیا ہوں اور وہ اپنی ٹیم کی شاندار کارکردگی سے لطف اندوز ہو سکیں۔

            ٹیپ میڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے تمام میچ ایچ ڈی کوالٹی میں، موبائل فون سمیت تمام ڈیوائسز پر، لائیو دکھائے گا۔ لہٰذا اب مداحین کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ اور کسی بھی ڈیوائس پر اپنی پسندیدہ ٹیم کے میچ دیکھ سکیں گے۔

            ویل ڈاٹ پی کے نے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے لیے ایک پیج مختص کر دیا ہے جہاں ٹیم کی ٹی شرٹس، بلے، کی چینز
            (Key Chains)
            اور دوسری چیزیں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی جن پر ٹیم کا لوگو
            (Logo)
             بنا ہو گا۔ ٹیپ میڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ویب سائٹ 
             پر 
            QG TV
            کے نام سے ایک ٹی وی چینل شروع کرنے میں بھی تعاون کر رہا ہے تاکہ مداحین ٹیم کی ویب سائٹ پر بھی میچ دیکھ سکیں۔ 
            مداحوں کے لیے مزید دلچسپی کا سامان کرنے کے لیے فرنچائز انہیں براہ راست سکرین کے ذریعے بھی اشیاءکی خریداری کا موقع فراہم کرنے جا رہی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مداح ٹیم کا میچ دیکھتے ہوئے سکرین پر آنے والے اشتہارات پر کلک کرکے بھی ٹیم کے لوگو 
            (Logo)
            کی حامل، اپنی پسند کی اشیاءخرید سکیں گے۔جب بھی ٹیم کا کوئی کھلاڑی مخالف ٹیم کی وکٹ گرائے گا یا چھکا اور چوکا مارے گا تو سکرین پر ایک اشتہارنمودار ہو گا۔ اس اشتہار پر کلک کرکے مداحین ویل ڈاٹ پی کے سے خریداری کرسکیں گے۔اس فیچر کو 
            ”See now, buy now“
             کا نام دیا گیا ہے جو اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا ایک منفرد فیچر ہے جو اس نے ویل ڈاٹ پی کے اور ٹیپ میڈ کے اشتراک سے متعارف کروایا ہے۔
            پاکستان سپر لیگ ہر عمر کے افراد میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیلوں کا مقابلہ ہے۔ پوری قوم کرکٹ کے اس شاندار ایونٹ کے لیے بہت پرجوش ہے۔ ایسے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے لیے یہ امر انتہائی اہم ہے کہ وہ اپنا ایک متاثرکن تشخص اپنے مداحین کے سامنے لائے اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ٹیپ میڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر پاشا کا کہنا تھا کہ ”ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان کی 5سب سے بڑی سپورٹس فرنچائزز میں سے ایک کے ساتھ منسلک ہوئے ہیں۔ہم پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں اور یہ اس منزل کی طرف ایک اور قدم ہے۔ انشاءاللہ ہماری پارٹنرشپ طویل اور معنی خیز ثابت ہو گی۔“
            پاکستان سپر لیگ 9فروری کو شروع ہونے جا رہی ہے جس افتتاحی میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین ہو گا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر اپنا پہلا میچ 10فروری کو لاہور قلندر کے خلاف کھیلے گی۔

            Wednesday, 8 February 2017

            Desi Doctor | Rahim Pardesi

            The Gym Class | Rahim Pardesi

            Mercedes Benz S Class S400| Complete Review| Startup| Pakistan

            Audi A4 2017 Launching| Complete Review| Startup| Pakistan

            World best video channel , like g subscribe

            https://www.youtube.com/channel/UCIPiU-aeX-kAIrIAU7nXSWQ

            Akram Rizvi

            Money changing prank in P4Pakao By Nadir Ali

            Biggest 1000rs Note Prank by Nadir Ali in #P4Pakao

            Electronic Repairing Prank By Nadir Ali in P4 Pakao

            Burkha Prank by Nadir Ali - #P4Pakao

            Tyre Theif Prank By Nadir Ali & Rizwan khan

            Rent A Car Prank by Nadir Ali in P4Pakao