لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹر پاکستان سپرلیگ میں شاندار شمولیت کی تیاریوں میں مصروف ہے اورساتھ ہی وہ اپنے مداحوں کی دلچسپی اور آسانی کے لیے بھی کئی اقدامات کر رہی ہے۔ چنانچہ اس نے اپنے میچز مداحین تک باآسانی پہنچانے کے لیے تیزی سے ترقی کرتے آن لائن سٹور ویل ڈاٹ پی کے(Well.pk)اور ایچ ڈی ٹی وی ٹیپ میڈ (TapMad)کے ساتھ اشتراک کا معاہدہ کر لیا ہے جس کے بعد ویل ڈاٹ پی کے اور ٹیپ میڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے پارٹنر بن گئے ہیں۔
اس اشتراک کا مقصد یہ ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مداحوں کو اپنی پسندیدہ ٹیم کے میچ دیکھنے کے لیے انٹرنیٹ نہ کھنگالنا پڑے اور اس کے تمام میچ انہیں ایک ہی جگہ پر، بہترین لائیو سٹریمنگ کے ساتھ مہیا ہوں اور وہ اپنی ٹیم کی شاندار کارکردگی سے لطف اندوز ہو سکیں۔

ٹیپ میڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے تمام میچ ایچ ڈی کوالٹی میں، موبائل فون سمیت تمام ڈیوائسز پر، لائیو دکھائے گا۔ لہٰذا اب مداحین کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ اور کسی بھی ڈیوائس پر اپنی پسندیدہ ٹیم کے میچ دیکھ سکیں گے۔
ویل ڈاٹ پی کے نے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے لیے ایک پیج مختص کر دیا ہے جہاں ٹیم کی ٹی شرٹس، بلے، کی چینز
(Key Chains)
اور دوسری چیزیں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی جن پر ٹیم کا لوگو
(Logo)
بنا ہو گا۔ ٹیپ میڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ویب سائٹ
پر
QG TV
کے نام سے ایک ٹی وی چینل شروع کرنے میں بھی تعاون کر رہا ہے تاکہ مداحین ٹیم کی ویب سائٹ پر بھی میچ دیکھ سکیں۔
مداحوں کے لیے مزید دلچسپی کا سامان کرنے کے لیے فرنچائز انہیں براہ راست سکرین کے ذریعے بھی اشیاءکی خریداری کا موقع فراہم کرنے جا رہی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مداح ٹیم کا میچ دیکھتے ہوئے سکرین پر آنے والے اشتہارات پر کلک کرکے بھی ٹیم کے لوگو

کی حامل، اپنی پسند کی اشیاءخرید سکیں گے۔جب بھی ٹیم کا کوئی کھلاڑی مخالف ٹیم کی وکٹ گرائے گا یا چھکا اور چوکا مارے گا تو سکرین پر ایک اشتہارنمودار ہو گا۔ اس اشتہار پر کلک کرکے مداحین ویل ڈاٹ پی کے سے خریداری کرسکیں گے۔اس فیچر کو
”See now, buy now“
کا نام دیا گیا ہے جو اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا ایک منفرد فیچر ہے جو اس نے ویل ڈاٹ پی کے اور ٹیپ میڈ کے اشتراک سے متعارف کروایا ہے۔
پاکستان سپر لیگ ہر عمر کے افراد میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیلوں کا مقابلہ ہے۔ پوری قوم کرکٹ کے اس شاندار ایونٹ کے لیے بہت پرجوش ہے۔ ایسے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے لیے یہ امر انتہائی اہم ہے کہ وہ اپنا ایک متاثرکن تشخص اپنے مداحین کے سامنے لائے اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ٹیپ میڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر پاشا کا کہنا تھا کہ ”ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان کی 5سب سے بڑی سپورٹس فرنچائزز میں سے ایک کے ساتھ منسلک ہوئے ہیں۔ہم پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں اور یہ اس منزل کی طرف ایک اور قدم ہے۔ انشاءاللہ ہماری پارٹنرشپ طویل اور معنی خیز ثابت ہو گی۔“
پاکستان سپر لیگ 9فروری کو شروع ہونے جا رہی ہے جس افتتاحی میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین ہو گا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر اپنا پہلا میچ 10فروری کو لاہور قلندر کے خلاف کھیلے گی۔

No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments