Friday, 13 December 2019

ایپل کے نئے کمپیوٹر کی قیمت 80 لاکھ روپے، اس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ آپ بھی تفصیلات جانئے

ایپل کے نئے کمپیوٹر کی قیمت 80 لاکھ روپے، اس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ آپ بھی تفصیلات جانئے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل نے اپنا نیا کمپیوٹر ’میک پرو‘ متعارف کروا دیا ہے جس کی قیمت 52ہزار ڈالر (تقریباً 80لاکھ روپے)رکھی گئی ہے۔ اس قیمت کے ساتھ میک پرو دنیا کے چند مہنگے ترین کمپیوٹرز میں شامل ہو گیا ہے اورا یپل کے صارفین اس کا قیمت کو کارکی قیمت سے موازنہ کر رہے ہیں۔ ٹائم ڈاٹ کام کے مطابق اس کمپیوٹر میں 256گیگا بائٹس سٹوریج دی گئی ہے جبکہ 32گیگا بائٹس ریم 
(RAM)
 نصب کی گئی ہے۔اس سٹوریج اور ریم کے ساتھ اس کمپیوٹر کی قیمت 5ہزار 999ڈالر(9لاکھ 25ہزار روپے) ہے۔
اس ماڈل میں 4ٹیرابائٹ سٹوریج بھی دی گئی ہے تاہم اس سٹوریج کے ساتھ کمپیوٹر کی قیمت میں 1400ڈالر کا مزید اضافہ ہو جائے گا۔ کمپنی کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق یہ ماڈل 8ٹیرا بائٹ کے ساتھ بھی جلد ہی متعارف کروا دیا جائے گا۔سٹوریج کی طرح اس میں 1.5ٹیرا بائٹس کی ریم بھی دی جا رہی ہے تاہم اس ریم کے ساتھ 25ہزار ڈالر(تقریباً 38لاکھ روپے) اضافی قیمت دینی پڑے گی۔ یہی وجہ ہے کہ اس کمپیوٹر کی قیمت 52ہزار ڈالر تک پہنچ جاتی ہے۔

Vivo V17

Image result for samsung galaxy
0:00/0:00
Skip in 5
0:00/0:00
Skip in 5
لاہور( پروموشنل ریلیز) ویوو کی جانب سے آج اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ نیا فلیگ شپ فون
Image result for vivo v17 
Vivo V17
 اب پاکستان بھر میں پری آرڈر پر دستیاب ہے۔ اپنی جدت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ویوو کا یہ نیا فون آئی ویوو ڈسپلے کے ساتھ ساتھ بہترین فیچرز سے مزین ہے اور اس میں8 گیگا بائیٹ ریم اور 256 گیگا بائیٹ سٹوریج کا استعمال کیا گیا ہے۔
اس نئے فون کا 32 میگا پکزل سیلفی کیمرہ اس کے ڈسپلے کے اندر ہی موجود ہے، جبکہ اسکی 
E3 OLED
 ٹیکنالوجی سے مزین سپر ایمولیڈ سکرین صارفین کو بہترین کوالٹی کی تصویر دکھاتی ہے۔ فون میں موجود 48 میگا پکزل کیمرہ کا ڈیزائن اس حساب سے ترتیب دیا گیا ہے کہ نہ صرف دیکھنے بلکہ استعمال میں بھی اس کو بہتر بنایا جائے۔
48 میگا پکزل کیمرہ کے ذریعے بہترین تصاویر کے ساتھ ساتھ پروفیشنل کوالٹی کی ویڈیوز بنانا بھی انتہائی ٓاسان ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ فون کی سکرین میں موجود فنگر پرنٹ سکینر کو بھی اپڈیٹ کیا گیا ہے جو پہلے سے زیادہ محفوظ اور تیز رفتار ہے۔
پرفارمنس کے حوالے سے فون میں کوالکام کا 675 اے آئی ای اکٹا کور پراسیسر استعمال کیا گیا ہے، جبکہ اسکی ریم 8 گیگا بائیٹ اور سٹوریج 256 گیگا بائیٹ ہے۔ فون میں ویوو کی ملٹی ٹربو ٹیکنالوجی اور فن ٹچ آپریٹنگ سسٹم 9.2اس کے استعمال کو مزید بہتر بناتے ہیں۔
ویوو کی جانب سے اس فون میں ایک بڑی 4500 ملی ایمپیئر اور کی بیٹری استعمال کی گئی ہے جس میں تیز رفتار ڈول انجن چارجنگ کو شامل کیا گیا ہے۔ تاکہ آپ بیٹری سے متعلق کسی پریشانی کا شکار نہ ہوں۔
ویوو کا وی 17 اپنے بہترین ڈیزائن اور جدت سے بھر پور فیچرز کی بدولت ایسے صارفین کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے جو پرفارمنس اور اعلی کوالٹی کے فون پسند کرتے ہیں۔
پری آرڈر کی تفصیلات:
فون کی قیمت 59,999 روپے مقرر کی گئی ہے اور صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اسے پری آرڈر کرسکتے ہیں۔ ویوو کی جانب سے پری آرڈر کے ساتھ صارفین کو مفت تحائف بھی فراہم کیے جائیں گے۔
وی 17 کی فروخت 14 دسمبر سے شروع کی جائے گی اور اسکے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔ ویوو کا یہ نیا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور تمام پاکستانی اور عالمی نیٹورکس پر اسے استعمال کیاجاسکتا ہے۔

دنیا کا پہلا آدمی جس نے جنسی گڑیا سے شادی کرنے کا اعلان کردیا

دنیا کا پہلا آدمی جس نے جنسی گڑیا سے شادی کرنے کا اعلان کردیا

0:00/0:00
Skip in 5
0:00/0:00
Skip in 5
نورسلطان(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی معاشروں میں جنسی گڑیاﺅں کا چلن عام ہو چکا ہے اور دنیا میں پہلی بار ایک شخص نے جنسی گڑیا کے ساتھ شادی کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے مگر آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ اس شخص کا تعلق مغربی دنیا سے نہیں بلکہ وسطی ایشیاءکے ملک قازقستان سے ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس شخص کا نام یوری تولوچکو ہے اور وہ اداکار اور باڈی بلڈر ہے۔ اس نے حال ہی میں اپنی جنسی گڑیا کی حقیقت میں پلاسٹک سرجری بھی کروائی ہے تاکہ اسے مزید خوبصورت بنوا سکے۔
اس نے اپنی اس روبوٹ گرل فرینڈ کا نام ’مارگو‘ رکھا ہوا ہے اوراس کے ساتھ روس کے معروف ٹی وی ’کامیڈی کلب‘ سمیت کئی ٹی وی شوز میں شرکت کر چکا ہے۔ یوری کا کہنا ہے کہ ”میرا اور میری گرل فرینڈ کا گاہے جھگڑا بھی ہوتا رہتا ہے لیکن اس کے باوجود میں اس سے بہت محبت کرتا ہوں اور اب اس سے شادی کرنے جا رہا ہوں۔میں نے جب اس کی پلاسٹک سرجری کرانے کا سوچا تو میں خود بھی سمجھ نہیں پا رہا تھا کہ ایسا کیسے ہو گا لیکن واقعی ایک حقیقی کلینک میں اصلی ڈاکٹروں نے اس کی پلاسٹک سرجری کی۔ مارگو خود سے چل نہیں سکتی اور اسے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ کھانا پکانا بھی نہیں جانتی لیکن جارجیا کے کھانے اسے بہت پسند ہیں۔ “

2019ءمیں لوگ فحش فلموں کی ویب سائٹ پر کیا ڈھونڈتے رہے؟ شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں

2019ءمیں لوگ فحش فلموں کی ویب سائٹ پر کیا ڈھونڈتے رہے؟ شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں

0:00/0:00
Skip in 5
0:00/0:00
Skip in 5
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں کی ویب سائٹ ’پورن حب‘ نے سال کے اختتام پر لوگوں کی طرف سے سرچ کیے جانے والے مواد کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ لوگ اناڑی اور غیرپیشہ ور مردوخواتین 
(Amateur)
کے جنسی تعلق پر مبنی مواد تلاش کرتے رہے۔ دوسرے نمبر پر اس سال حیران کن طور پر لوگوں نے سب سے زیادہ ’خلائی مخلوق‘کے جنسی تعلق کو سرچ کیا۔ تیسرے نمبر پر پی او وی اور چوتھے پر بیلے ڈولفن سرچ کیا گیا۔
ان کے علاوہ رواں سال خواتین کے مرد کے ساتھ پرتشدد جنسی تعلق کو بھی بہت زیادہ سرچ کیا گیا۔ سیکسوئل ویل نیس سنٹر کی ڈاکٹر لوری بٹیٹو کا کہنا تھا کہ ”اب لوگ زیادہ سے زیادہ حقیقت پسندانہ جنسی مواد دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رواں سال پورن حب پر ایسی مواد کو زیادہ سرچ کیا گیا ہے جو حقیقت کے قریب تر ہوتا ہے۔ Amateur
کی کیٹیگری کو سب سے زیادہ سرچ کیا جانا اسی بات کا ثبوت ہے۔“

پی آئی سی پر وکلا کے حملے کے بعد لاہور میں رینجرز تعینات ،اہلکار کن کن اہم مقامات پر موجود ہو نگے ؟جانئے

پی آئی سی پر وکلا کے حملے کے بعد لاہور میں رینجرز تعینات ،اہلکار کن کن اہم مقامات پر موجود ہو نگے ؟جانئے

0:00/0:00
Skip in 5
0:00/0:00
Skip in 5
لاہور لاہور میں وکلا اور ڈاکٹرز کے مابین ہونے والی کشیدگی کے بعد شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر رینجرز تعینات کرنے کرنے کی منظوری دے دی گئی، اس ضمن میں وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی دارالحکومت میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نو ٹی فیکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے لاہور میں امن و امان کی صورتحال قابو کرنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔رینجرز کی تعیناتی انسدادی دہشت گردی ایکٹ 1997کی دفعہ 4,5کے تحت کی گئی ہے۔10پلاٹون اور دو کمپنیاں ریزرو کے طور پر رکھی جائیں گی ۔ڈی جی رینجرز پنجاب کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر رینجرز کے دستے تعینات کیے جائیں گے، جن اہم عمارات کے باہر رینجرز کے جوان تعینات کئے گئے ہیں ان میں گورنر ہاوس، پنجاب اسمبلی، سول سیکرٹیریٹ، ایوان عدل، سپریم کورٹ رجسٹری لاہور، لاہور ہائیکورٹ اور جی پی او چوک شامل ہیں، جب کہ آئی جی پنجاب اور پنجاب انسیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے باہر بھی رینجرز کی ایک ایک پلاٹون تعینات کی جائے گی۔رینجرز کی دو کمپنیاں ریزرو کے طور پر بھی موجود رہیں گی ۔

کیا پہلے ڈاکٹرز وکیلوں پر ڈنڈے برسا کر ہسپتال کے اندربھاگ گئے ؟تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آگئی

کیا پہلے ڈاکٹرز وکیلوں پر ڈنڈے برسا کر ہسپتال کے اندربھاگ گئے ؟تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آگئی

0:00/0:00
Skip in 5
0:00/0:00
Skip in 5
لاہور پنجاب کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ پر گزشتہ روز وکیلوں کے حملے نے عوام کو غم و غصے میں مبتلا کردیا ،الیکٹرانک میڈ یا اور سوشل میڈ یا پر وکیلوں کے حملے کو خوب دکھا یا گیا لیکن اب سوشل میڈ یا پر ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی آئی سی کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی جانب سے وکیلوں پر پتھراﺅ کیا گیا ۔
تفصیل کے مطابق فیصل عباس نامی شہری نے سوشل میڈ یا ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ یہ ویڈیو ان سب کے لیے جو وکیلوں پر حملے کا الزام لگا رہے ہیں ،یقین کر لیں کہ ایک پر امن احتجاج پر پتھراﺅ کیا گیا پھر حالات خراب ہوئے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکیل ہسپتال کے اندر پیش قدمی کر رہے ہیں جس پر ہسپتال انتظامیہ ان پر پتھراﺅ کر رہی ہے جبکہ چھت سے بھی ہسپتال انتظامیہ کی خواتین وکیلوں پر پتھراو کر رہی ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وکیلوں نے احتجاج کے دوران مشتعل ہو کر پی آئی سی میں توڑ پھوڑ شروع کردی تھی ،اس دوران وکلاءکے پتھراﺅ سے ہسپتال کے شیشے بھی ٹوٹے جبکہ پارکنگ میں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا یا گیا ،وکلاءنے پولیس موبائل پر بھی حملہ کیااور اسے آگ لگا دی ۔وکلاءبرادری پر مریضوں کے لواحقین نے یہ بھی الزام لگا یا کہ وکلاءنے ہسپتال میں گھس کر مریضوں کے ساتھ بھی برا سلوک کیا جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ وکلا ءکے حملے سے تین مریض بھی جان کی بازی ہار گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔

’آپ کی ہسپتال پر حملہ کرنے کی جرات کیسے ہوئی‘ ،لاہور ہائیکورٹ کا وکلاپر شدید اظہاربرہمی

’آپ کی ہسپتال پر حملہ کرنے کی جرات کیسے ہوئی‘ ،لاہور ہائیکورٹ کا وکلاپر شدید اظہاربرہمی

لاہور پی آئی سی پر حملے کے الزام میں گرفتار کئے گئے وکلاکی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس میں جسٹس علی باقر نجفی نے انتہائی برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا آپ نے ہسپتال پر حملہ کیا،آپ کی جرات کیسے ہوئی ہسپتال پر حملہ کرنے کی۔ کیاآپ ایک وضاحت د ے سکتے ہیں کہ حملہ کیوں کیاگیا؟آپ اس کووقوعہ کہتے ہیں؟ آپ کواندازہ نہیں ہم کس کرب میں مبتلاہیں۔ ہم بڑی مشکل سے اس کیس کی سماعت کررہے ہیں،کہیں تو اس کیس کو کہیں اور ٹرانسفر کردیتے ہیں۔عدالت نے درخواست پر لگے اعتراضات دور کردیئے ،جبکہ کیس کی مزید سماعت سولہ دسمبر تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی سی پر حملے میں  چار درخواستوں پرلاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ۔سماعت جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوار الحق پر مشتمل دورکنی بینچ نے کی۔
دوران سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے انتہائی سخت برہمی کااظہارکیا،انہوں نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی جرات کیسے ہوئی ایک ہسپتال پر حملہ کرنے کی۔ کیاآپ ایک وضاحت دے سکتے ہیں کہ کیوں حملہ کیاگیا؟۔
جسٹس علی باقر نجفی نے کہا آپ سرعام تسلیم کریں کہ آپ نے لاہور ہائیکورٹ بار میں پلاننگ کی،جبکہ جسٹس انوارالحق نے کہاآپ نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا۔ایک ویڈیو بہت عجیب تھی جس میں کہا جارہا تھا یہ ڈاکٹر کی موت ہے۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ نے موقف پیش کیا کہ ہم کوئی بھارت سے جنگ لڑنے نہیں آئے، جس پر جسٹس علی باقرنجفی نے کہا ’ہاں آپ جنگ لڑنے ہی آئے ہیں‘۔اعظم نذیر نے کہاپولیس کو کسی پرتشدد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ہم وکلا کیخلاف کارروائی کررہے ہیں،اب تک اکاسی افراد کو گرفتار کیاجاچکا ہے۔
جسٹس انوارالحق نے ریمارکس دیئے کہ اگر بارکونسل پر ایسی کارروائی ہوتوکیاکریں گے؟جس پر اعظم نذیر نے کہا وہ ٹی وی پروگرامز پرحملے کی مذمت کرچکے ہیں۔جسٹس علی باقر نے یہ بھی کہا کہ وکلا میں کالی بھیڑیں ہیں۔

Wednesday, 11 December 2019

Sitting on a fortune! Glass throne filled with $1m in bank notes goes on display in Moscow

Baby Doll Ragini MMS 2 Sunny Leone Song 7C Meet Bros Anjjan Feat. Kanika Kapoor

Guru_Randhawa__Lahore_(Official_Video)_Bhushan_Kumar___Vee___DirectorGifty___T-S

Prada___Jass_Manak__Official_Video__Satti_Dhillon___Latest_Punjabi_Song_2018

Aaj_Phir_Video_Song__7C_Hate_Story_2__7C_Arijit_Singh__7C_Jay_Bhanushali__7C_Surveen_Cha

shisha LOVER S girl shisha smoking

SUIT_PUNJABI___JASS_MANAK_(Official_Video)_Satti_Dhillon___New_Songs_2018___

Ishq_Ka_Raja_-_Addy_Nagar_(Official_Video)-_Hamsar_Hayat_-_New_Hindi_Songs_2

MoonRoof_(Official_Video)_-_Jass_Manak_|Age_19_|_Sukh_e_|_Latest_Punjabi_Song_2019_|_HIT_SANGEET(720p)