PM Narendra Modi Fell Down on Stairs at Ganga Ghat Kanpur
کان پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی منہ کے بل گرگئے۔انڈین میڈیا اے این آئی کے مطابق مودی گنگا گھاٹ پرسیاسی مصروفیات کے دوران سیڑھیاں چڑھنے لگے تھے کہ اچانک لڑکھڑاتے ہوئے منہ کے بل گرگئے ۔اس اچانک افتاد پر سکیورٹی اہلکار بھی گھبرا گئے تاہم وہ فورا لپکے اور مودی کو سہارا دے کر اٹھالیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق نریندر مودی گنگاکی صفائی اورنامامی گنگا پراجیکٹ کا جائزہ لینے کیلئے کان پور آئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ کشتی کی سیر کا لطف بھی اٹھایا۔تاہم اسی دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اور وہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے منہ کے بل گرگئے۔
رپورٹ کے مطابق مودی کوکوئی زخم نہیں آیاہے۔
اس دورے پرریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ ، بہار کے وزیراعلیٰ سوشیل مودی اور اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ ٹی ایس راوت بھی ان کے ہمراہ ہیں۔انہوں نے گنگا کی صفائی ،انتطامات اور تحفظ کے حوالے سے شروع کئے گئے خصوصی اجلاس کی بھی صدارت کی۔
سوشل میڈیا پر مودی کے گرنے کی ویڈیو خوب وائرل ہونے لگی ہے۔ایک صاحب نے مودی کے اچانک گرنے پر تبصرہ کیا کہ مودی ایسے گرے ہیں جیسے بھارت کی معیشت کوگرایاہے۔

No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments