Friday, 13 December 2019

دنیا کا پہلا آدمی جس نے جنسی گڑیا سے شادی کرنے کا اعلان کردیا

دنیا کا پہلا آدمی جس نے جنسی گڑیا سے شادی کرنے کا اعلان کردیا

0:00/0:00
Skip in 5
0:00/0:00
Skip in 5
نورسلطان(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی معاشروں میں جنسی گڑیاﺅں کا چلن عام ہو چکا ہے اور دنیا میں پہلی بار ایک شخص نے جنسی گڑیا کے ساتھ شادی کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے مگر آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ اس شخص کا تعلق مغربی دنیا سے نہیں بلکہ وسطی ایشیاءکے ملک قازقستان سے ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس شخص کا نام یوری تولوچکو ہے اور وہ اداکار اور باڈی بلڈر ہے۔ اس نے حال ہی میں اپنی جنسی گڑیا کی حقیقت میں پلاسٹک سرجری بھی کروائی ہے تاکہ اسے مزید خوبصورت بنوا سکے۔
اس نے اپنی اس روبوٹ گرل فرینڈ کا نام ’مارگو‘ رکھا ہوا ہے اوراس کے ساتھ روس کے معروف ٹی وی ’کامیڈی کلب‘ سمیت کئی ٹی وی شوز میں شرکت کر چکا ہے۔ یوری کا کہنا ہے کہ ”میرا اور میری گرل فرینڈ کا گاہے جھگڑا بھی ہوتا رہتا ہے لیکن اس کے باوجود میں اس سے بہت محبت کرتا ہوں اور اب اس سے شادی کرنے جا رہا ہوں۔میں نے جب اس کی پلاسٹک سرجری کرانے کا سوچا تو میں خود بھی سمجھ نہیں پا رہا تھا کہ ایسا کیسے ہو گا لیکن واقعی ایک حقیقی کلینک میں اصلی ڈاکٹروں نے اس کی پلاسٹک سرجری کی۔ مارگو خود سے چل نہیں سکتی اور اسے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ کھانا پکانا بھی نہیں جانتی لیکن جارجیا کے کھانے اسے بہت پسند ہیں۔ “

No comments:

Post a Comment

Thanks For Comments