نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل نے اپنا نیا کمپیوٹر ’میک پرو‘ متعارف کروا دیا ہے جس کی قیمت 52ہزار ڈالر (تقریباً 80لاکھ روپے)رکھی گئی ہے۔ اس قیمت کے ساتھ میک پرو دنیا کے چند مہنگے ترین کمپیوٹرز میں شامل ہو گیا ہے اورا یپل کے صارفین اس کا قیمت کو کارکی قیمت سے موازنہ کر رہے ہیں۔ ٹائم ڈاٹ کام کے مطابق اس کمپیوٹر میں 256گیگا بائٹس سٹوریج دی گئی ہے جبکہ 32گیگا بائٹس ریم
(RAM)
نصب کی گئی ہے۔اس سٹوریج اور ریم کے ساتھ اس کمپیوٹر کی قیمت 5ہزار 999ڈالر(9لاکھ 25ہزار روپے) ہے۔
اس ماڈل میں 4ٹیرابائٹ سٹوریج بھی دی گئی ہے تاہم اس سٹوریج کے ساتھ کمپیوٹر کی قیمت میں 1400ڈالر کا مزید اضافہ ہو جائے گا۔ کمپنی کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق یہ ماڈل 8ٹیرا بائٹ کے ساتھ بھی جلد ہی متعارف کروا دیا جائے گا۔سٹوریج کی طرح اس میں 1.5ٹیرا بائٹس کی ریم بھی دی جا رہی ہے تاہم اس ریم کے ساتھ 25ہزار ڈالر(تقریباً 38لاکھ روپے) اضافی قیمت دینی پڑے گی۔ یہی وجہ ہے کہ اس کمپیوٹر کی قیمت 52ہزار ڈالر تک پہنچ جاتی ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments